Book Name:ALLAH Malik Hai
مولیٰ علی رَضِیَ اللہ عنہ نے اُسے مسجد سے نکال دیا اور فرمایا: هَلَكْتَ وَاَهْلَكْتَ یعنی تُو خُود بھی ہلاک ہوا اَور دوسروں کو بھی تُو نے ہلاکت میں ڈال دیا۔([1])
اللہ اکبر! مَعْلُوم ہوا؛ ناسِخ مَنْسُوْخ کا عِلْم سیکھے بغیر جو لوگ سوشل میڈیا اور ٹی وی چینلز پر بیٹھ جاتے ہیں اور قرآنِ کریم کی مَنْ مانی تفسیریں کرنے لگتے ہیں، یہ خُود بھی ہلاک ہوتے ہیں اور دوسروں کو بھی ہلاکت میں ڈال دیتے ہیں۔ ہمیں چاہیے کہ دِین کی باتیں معتبر، ماہِر اور باقاعِدہ سند یافتہ عُلَمائے کرام ہی سے سیکھا کریں۔ ہر اَیْرے غَیْرے سے دِین سیکھنے بیٹھے تو کہیں گمراہی کے گڑھے میں نہ جا گِریں۔ اللہ پاک ہمیں ہر جاہِل کی جہالت سے محفوظ فرمائے۔ قرآن و حدیث کی درست سمجھ حاصِل کرنے کی توفیق نصیب فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
آئیے! آیاتِ کریمہ سنتے اور اِن سے سبق سیکھنے کی کوشش کرتے ہیں:
آیتِ کریمہ کی مُخْتصَر وضاحت
اللہ پاک نے فرمایا:
مَا نَنْسَخْ مِنْ اٰیَةٍ اَوْ نُنْسِهَا نَاْتِ بِخَیْرٍ مِّنْهَاۤ اَوْ مِثْلِهَاؕ- (پارہ:1، سورۂ بقرہ:106)
تَرجَمۂ کَنزالْعِرفَان:جب ہم کوئی آیت مَنْسُوْخ کرتے ہیں یا لوگوں کو بُھلا دیتے ہیں تو اُس سے بہتر یا اُس جیسی اور آیت لے آتے ہیں۔
یعنی اللہ پاک جو بھی حکم مَنْسُوْخ فرماتا ہے، اُس کی جگہ ایسا حکم نازِل فرما دیتا ہے، جو