ALLAH Malik Hai

Book Name:ALLAH Malik Hai

لیے میں نے انہیں نہیں چھوڑا بلکہ اپنی جان بچا لی ہے۔([1])

کیونکر نہ میرے کام بنیں غیب سے حَسَؔن

بندہ       بھی      ہوں      تَو      کیسے      بڑے      کارساز      کا([2])

سُبْحٰنَ اللہ! پیارے اسلامی بھائیو! اللہ مالِک ہے۔ ہم نجانے کیوں فِکْر میں رہتے ہیں *کھانا کہاں سے ہے؟ *پہننا کیا ہے؟ *میرے بچوں کا کیا بنے گا؟ *میرا مستقبل کیا ہو گا؟ ہم فضول فِکْر میں رہتے ہیں۔ بھائی جان...!! اللہ مالِک ہے *پریشانی آ گئی، اللہ مالِک ہے *قرض چڑھ گیا، اللہ مالِک ہے *بیمار ہو گئے، اللہ مالِک ہے *تنگدستی آ گئی، اللہ مالِک ہے *کام نہیں چل رہا، اللہ مالِک ہے *امتحان میں کامیابی چاہیے، اللہ مالِک ہے *مستقبل بہتر کرنا ہے، اللہ مالِک ہے *دُشمن کا ڈَر ہے، اللہ مالِک ہے *حالات خراب ہو گئے، اللہ مالِک ہے *چوروں، ڈاکوؤں کا ڈر ہے، اللہ مالِک ہے۔

ہم نے احتیاط کرنی ہے، ہم دارُ الْاَسْباب (اسباب کے گھر یعنی دُنیا) میں ہیں، اَسْباب اپنانے ہیں، کامیابی کے لیے محنت کرنی ہے مگر دِل میں پکّا یقین رکھیے! میرا اللہ مالِک ہے، جب وہ مالِک ہے تو اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! خیر ہی خیر ہے۔

اُسی کی طرف لَو لگائیے...!!

ہمارے ہاں ایک بڑا پرابلم(Problem) ہے۔ ہم اپنے معاملات کو اللہ پاک کے سِپُرْد نہیں کرتے۔ ہم لوگ بھڑک جاتے ہیں، سب کچھ خُود ہی کر گزرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ حالانکہ ہمارے اِختیارات تو مَحْدُود(Limited) ہیں۔ ہم کچھ کریں بھی تو کیا کر سکتے ہیں،


 

 



[1]...المستطرف،الباب السابع والسبعون، الفصل الثانی، جلد:2، صفحہ:445 ۔

[2]...ذوقِ نعت، صفحہ:18۔