Book Name:ALLAH Malik Hai
ہے۔([1]) سردیوں کا موسم ہے، سردیوں میں ہم جرابیں، موزے وغیرہ پہنتے ہیں، ان میں بدبُو ہو جانے کا خدشہ رہتا ہے، بعض دفعہ تو بدبُو کی وجہ سے بہت کراہت ہو رہی ہوتی ہے، لہٰذا جب بھی مسجد میں آنا ہو اور جُرابوں یا کپڑوں وغیرہ سے بدبُو محسوس ہو تو اُسے دُور کر کے ہی مسجد میں آئیں۔اللہ پاک ہمیں دُرست اسلامی اَحْکام سیکھنے اور اُن پر عمل کرنے کی توفیق نصیب فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
یَا اَحَدُ(اے وَحْدَہٗ لَاشَرِِیْک! )
جو کوئی تنہائی ایک ہزار بار اللہ پاک کا پیارا نام یَا اَحَدُ پڑھے گا،اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! نیک بن جائے گا۔([2]) اللہ پاک ہمیں عَمَل کرنے کی توفیق نصیب فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد