ALLAH Malik Hai

Book Name:ALLAH Malik Hai

کے سبب ہے...؟ نہیں! نہیں! وہ مالِکِ کریم ہے۔ زمین و آسمان اور اِن کے درمیان جو کچھ ہے سب کا وہی مالِک ہے، وہ ایسا مالِک ہے کہ اُس جیسا اور کوئی نہیں، زمین وآسمان میں اسی کا حکم نافِذ ہے، لہٰذا وہ جو چاہے بندوں کو حکم اِرشاد فرمائے، بندوں کا کام اعتراض کرنا نہیں، اُس کے اَحْکام پر عمل کرنا ہے۔ لہٰذا نَسْخ پر اعتراض مت کرو! جو حکم دیا جاتا ہے، اُس پر عمل کرو! اور یاد رکھ لو کہ

وَ مَا لَكُمْ مِّنْ دُوْنِ اللّٰهِ مِنْ وَّلِیٍّ وَّ لَا نَصِیْرٍ(۱۰۷)(پارہ:1، سورۂ بقرہ:107)

تَرجَمۂ کَنزالْعِرفَان:اور اللہ کے مقابلے میں تمہارا نہ کوئی حمایتی ہے اور نہ ہی مددگار۔

یعنی اللہ پاک کے مُقابلے میں نہ تمہارا کوئی مدد گار ہے، نہ ہی کوئی دوست ہے۔ لہٰذا اسی کے احکام پر مضبوطی سے عمل کرتے رہو...!!

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب!                                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

(1):اللہ مالِک ہے

پیارے اسلامی بھائیو! یہاں دیکھیے! اللہ پاک نے صاف فرما دیا:

اَلَمْ تَعْلَمْ اَنَّ اللّٰهَ لَهٗ مُلْكُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِؕ- (پارہ:1، سورۂ بقرہ:107)

تَرجَمۂ کَنزالْعِرفَان:کیا تجھے مَعْلُوم نہیں کہ آسمانوں اور زمین کی بادشاہی اللہ ہی کے لئے ہے۔

میرا بھی مالِک وہ عظیم و حکیم رَبّ ہے، آپ کا بھی مالِک وہی ہے، زمین و آسمان کی ہر چیز کا وہی مالِک ہے۔ وہی مددگار ہے، وہی کارساز ہے۔

اللہ واحد و یکتا ہے، ایک خُدا بس تنہا ہے کوئی نہ اس کا ہَمْتا ہے، ایک ہی سب کی سنتا ہے

لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہ اٰمَنَّا بِرَسُوْلِ اللّٰہ