Book Name:ALLAH Malik Hai
پیارے اسلامی بھائیو! یہ سیکھنے کی بات ہے، اللہ پاک ہمارا مالِک ہے۔ جب وہ مالِک ہے تو اپنے مُعاملات اسی کے سِپُرْد کیجیے! بھڑکنے، غُصّے میں لال پیلا ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ شِکوے، شکایتیں کرنے کی ضَرورت نہیں ہے، فضول میں بَڑبَڑانے کی ضرورت نہیں ہے، وہ مالِک ہے نا، بس اپنے معاملات اُس کے سِپُرْد کر دیجیے! اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! کوئی فِکْر نہیں رہے گی۔ ایک بار پِھر آیتِ کریمہ سنیے!
اَلَمْ تَعْلَمْ اَنَّ اللّٰهَ لَهٗ مُلْكُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِؕ- (پارہ:1، سورۂ بقرہ:107)
تَرجَمۂ کَنزالْعِرفَان:کیا تجھے مَعْلُوم نہیں کہ آسمانوں اور زمین کی بادشاہی اللہ ہی کے لئے ہے۔
زمین و آسمان کی بادشاہی اللہ پاک ہی کے لیے ہے۔ وہی مالِک ہے، وہی مددگار ہے، وہی کارساز ہے۔ لہٰذا ہمیں چاہیے کہ اپنے مُعَاملات اس مالِکِ کریم کے سپرد کرنے کی عادَت بنا لیں۔
کیا اللہ پاک کے سِوا کوئی مدد گار نہیں...؟
پیارے اسلامی بھائیو! آخر میں آیتِ کریمہ کے مُتَعلِّق ایک اہَم وضاحت مزید سُن لیجیے! اللہ پاک نے اس آیتِ کریمہ کے آخر میں فرمایا:
وَ مَا لَكُمْ مِّنْ دُوْنِ اللّٰهِ مِنْ وَّلِیٍّ وَّ لَا نَصِیْرٍ(۱۰۷)(پارہ:1، سورۂ بقرہ:107)
تَرجَمۂ کَنزالْعِرفَان:اور اللہ کے مقابلے میں تمہارا نہ کوئی حمایتی ہے اور نہ ہی مددگار۔
آپ سے ایک سادہ سا سُوال ہے: کیا ہم اس دُنیا میں کسی سے کوئی مدد نہیں لیتے...؟ آپ کہیں گے: لیتے ہیں *ہم بیٹے سے کہتے ہیں: بیٹا پانی پلا دو! یہ مدد ہی تو مانگ رہے ہیں *بیمار ہوگئے، ڈاکٹر کے پاس جاتے ہیں۔ یہ مدد مانگنا ہی تو ہے *بُھوک لگی ہے، اَمِّی جان!