Book Name:Narmi Kaesay Paida Karen?
نہیں آسکتے توپھر کبھی ضرور تشريف لائیے گا۔پھر آپ نے اسے ايک عطر کی شیشی تحفے میں پيش کی ۔
چندسالوں بعد اَمیرِاہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں ايک اسلامی بھائی عمامہ شریف سجائے حاضر ہوئے اور کچھ اس طرح عرض کی،حضور!چند سال پہلے ايک نوجوان نے آپ کو( مَعَاذَ اللہ )فلم ديکھنے کی دعوت دی تھی اور آپ نےبرداشت و نرمی فرماتے ہوئے ناراض ہونے کے بجائے اجتماع میں شرکت کی دعوت پیش کی تھی،وہ نوجوان میں ہی ہوں۔میں آپ کےاچھے اخلاق سے بے حد متأثر ہوا اور ایک دن اجتماع میں آگیا، پھر آپ کی نظرِ کرم ہو گئی اور اَلْحَمْدُلِلّٰہ! میں گناہوں سے توبہ کرکے دینی ماحول سے وابستہ ہو گيا۔(تعارف امیر اہلسنت، ص ۴۰ملخصاً)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمّد
پیارے اسلامی بھائیو! اللہ کریم اور اس کے پیارے حبیب صَلَّی اللہ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَ سَلَّمَ کے احکامات کے مطابق زندگی گزارنے، نماز، روزہ اور نفل عبادات کی پابندی کرنے اور اپنے اندر نرمی لانے اور غصے سے جان چھڑانے کے لئے عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہوجائیے اور ذیلی حلقے کے 12 دینی کاموں میں خوب بڑھ چڑھ کر حصہ لیجئے۔ شیخ طریقت امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عطا کردہ ”72 نیک اعمال“ کا رسالہ پُر(Fill) کیجئے اس کی برکت سے صلوۃ و سنت کا پابند بننے کے ساتھ ساتھ بہت سی اچھی عادات اپنانے کاذہن بھی بنے گا جیسے کہ ان 72 نیک اعمال میں سے ایک نیک عمل نمبر 14 یہ ہے کہ کیا آج آپ نے (گھر میں یا باہر) کسی پر غصہ آجانے کی صورت میں چُپ رہ کر غصے کا علاج فرمایا یا بول پڑے؟ یہ ایک ایسا نیک عمل ہے کہ اس پر عمل کرنے کی برکت سے ہمارےاندر نرمی پیدا ہوگی اور غصے کی عادت بھی ختم ہوجائے گی اور غصے کی وجہ سے