Narmi Kaesay Paida Karen?

Book Name:Narmi Kaesay Paida Karen?

کرنے والے بہت سے غلط اور نقصان دہ کاموں سے ہم بچ جائیں گے لہذا خود بھی ”72 نیک اعمال “ پر عمل کریں اور دوسروں کو بھی اس کی ترغیب دلائیے۔

 صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                                                             صَلَّی  اللہ  عَلٰی مُحَمّد

پیارے اسلامی بھائیو!ہم نرمی پیدا کرنے کے بارے میں سُن رہے تھے۔ یاد رکھئے!اگر ہم اپنے گھر میں دینی ماحول قائم کرنا چاہتے ہیں تو ہمیں اپنے اندرنرمی پیدا کرنی ہوگی، والداور والدہ کو نیکی کی دعوت دینی ہے تو  اپنے اندرنرمی پیدا کرنی ہوگی،بہن بیٹی کو باپردہ بنانا ہے تو اپنے اندر نرمی پیدا کرنی ہوگی،اپنے بیٹے کو نمازی بنانا ہے تو اپنے اندرنرمی پیدا کرنی ہوگی،دوستوں کو بُرے اعمال سے بچانا ہے تو اپنے اندرنرمی پیدا کرنی ہوگی،اپنے آفس والوں  کوسُنّتوں بھرے اجتماع میں لانا ہے تو اپنے اندرنرمی پیدا کرنی ہوگی،اپنے ماتحتوں کو اپنا بنانا ہے تو اپنے اندرنرمی پیدا کرنی ہوگی، قافلے،  72نیک  اعمال،مدرسۃ المدینہ بالغان اور دِیگر  دینی کاموں کے لیے اسلامی بھائیوں کا ذہن بنانا ہے تو اپنے اندرنرمی پیدا کرنی ہوگی۔اے اللہ پاک! تیرے محبوب   صَلَّی  اللہ   عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ  کی مُسکراہٹ کا صدقہ ہمیں نرمی عطا فرما دے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم

اےعاشقانِ رسول!یہ بات ذہن نشین رہے!جو لوگ سخت مزاج ہوتےہیں لوگ ان کےقریب آنے اور ان سے بات کرنےسےکَتراتے ہیں،ایسےسخت مزاج افراد کو معاشرے میں عزّت کی نگاہ سے نہیں دیکھا جاتا،ان کی پیٹھ پیچھے کچھ اس طرح کی باتیں کہیں جاتی ہیں مثلاً’’بھئی  فلاں سے بچ  کر رہنابڑا  سخت مزاج  ہے‘‘،’’ چھوٹی چھوٹی باتوں پر سب کے سامنے ذلیل کردیتا ہے‘‘،’’ہر وَقْت غُصّے  سےمنہ پھلائےرہتا ہے‘‘”اس  کے رُعب(fear)کی وجہ سے اس کے گھر والے بھی اس سے ناراض رہتے ہیں“وغیرہ۔ذرا غورکیجئے!کہیں ہمارے بارے میں بھی لوگوں کے یہ تأثرات تو نہیں؟ کہیں ہم بھی  لوگوں پر بلاوجہ سختی کر کے خود سے بدظن تو نہیں کر رہے؟ کہیں ہمارے بچے بھی