Narmi Kaesay Paida Karen?

Book Name:Narmi Kaesay Paida Karen?

ہیں۔یادرکھئے!میٹھی زبان میں خرچ کچھ نہیں ہوتا ہے مگر اس سے فائدہ بہت ہوتا ہے،جبکہ سخت زبان استعمال کرنے میں سراسر نقصان ہی نقصان ہے ۔

کسی نے کیا خوب انوکھی بات کہی کہ طوطا مِرچ کھاکربھی میٹھے بول بولتا ہے اور اِنسان میٹھا کھا کر بھی کڑوی باتیں کرتاہے۔

یہ حقیقت ہے کہ مزاج کے خلاف بات سننے پر غُصّہ آہی جاتاہے مگر ایسے میں  ہوش سے کام لینے کے بجائے  جوش سے کام لیتے ہوئے صبر و  برداشت  کا دامن چھوڑنے سے کوئی فائدہ حاصل  نہیں ہوتا۔آئیے!اس بارے میں امیرِاہلسنّت  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کی مبارک سیرت کا ایک واقعہ سنتے ہیں ، چنانچہ

کمالِ ضبط کا مظاہرہ

یہ ان دنوں کی بات ہے جب عاشقانِ رسول کی  دینی تحریک دعوتِ اسلامی کا ہفتہ وار سُنّتوں بھرا اجتماع دعوتِ اسلامی کے سب سے پہلے مَدَنی مرکز گلزارِ حبيب مسجد گلستانِ شفیع اوکاڑوی(سولجر بازار) کراچی میں ہوتا تھا۔اَمیرِاَہلسنّت  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ  اجتماع میں شرکت کے لئے اسلامی بھائیوں کے ساتھ جب ایک سینما گھر کے قريب سے گزرے توایک نوجوان جوفلم کا ٹکٹ لينےکی غرض سے قِطار (Line)میں کھڑا تھا،اس نے بلند آواز سے اَمیرِ اَہلسنّت  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کو مخاطب کرکے کہا: مولانا بڑی اچھی فلم لگی ہے،آکر دیکھ لو( مَعَاذَ  اللہ  )۔ اس سے پہلے کہ آپ  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ   کےساتھ موجود اسلامی بھائی جذبات میں آکر کچھ کرتے،اَمیرِ اہلسنت  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ  نے بلند آواز سے سلام کیا اورقریب پہنچ کر بڑی ہی نرمی کے ساتھ انفرادی کوشش کرتے ہوئے ارشاد فرمايا:بیٹا میں فلمیں نہیں دیکھتا البتہ آپ نے مجھے دعوت پيش کی تو میں نے سوچاکہ آپ کو بھی دعوت پيش کروں،ابھی   اِنْ شَاءَ  اللہ   گلزارِحبيب مسجدمیں سُنّتوں بھرا اجتماع ہوگا ،آپ سے شرکت کی درخواست ہے، اگر آپ ابھی