Book Name:Behtar Kon?
سُبْحٰنَ اللہ! پیارے اسلامی بھائیو!یہ ہے اسلامی سلام...!!جب بھی کسی سے ملاقات ہو تو اسی طرح سلام کرنا چاہئے۔ ”سلام“ ایک انمول نعمت ہے، اللہ پاک نے سلام میں ایسی کمال تاثیر رکھی ہے کہ ہم سلام کرتے ہیں زبان سے مگر اس کا اَثر سیدھا دِل پر ہوتا ہے۔ ہمارے پیارے نبی، رسولِ ہاشمی صَلّی اللہُ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا: لَاتَدْخُلُوا الجَنَّۃَ حَتّٰی تُؤْمِنُوْاتم اس وقت تک جنّت میں داخِل نہیں ہو سکتے، جب تک ایمان نہ لے آؤ! وَلَا تُؤْمِنُوْا حَتّٰی تَحَابُّوْا اور تم اس وقت تک (کامِل) مؤمن نہیں ہو سکتے جب تک آپس میں محبت نہ کرو! پھر فرمایا: کیا میں تمہیں وہ بات نہ بتاؤں، جس پر عمل کرکے تمہاری آپس میں محبت بڑھ جائے؟ اَفْشُوا السَّلَامَ بَیْنَکُمْ آپس میں سلام کو عام کرو! ([1])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو! یہ بھی ہمیشہ یاد رکھئے کہ جب کوئی سلام کرے تو اس کا جواب فوراً اور اتنی آواز سے دینا واجِب ہے کہ سلام کرنے والا سُن لے ۔ اگر سلام کا جواب نہ دیا تو واجِب چھوٹ جانے کے سبب گُنَاہ ہو گا۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
(2) :بہترین شخص وہ جو قرآن سیکھے اور سکھائے
سرکارِ مدینہ،سلطانِ باقرینہ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا:خَیْرُکُمْ مَنْ تَعَلَّمَ الْقُرْاٰنَ وَ عَلَّمَہٗ