Behtar Kon?

Book Name:Behtar Kon?

روٹی کھلانے کا ثواب گناہوں پر غالِب آگیا

اے عاشقانِ رسول!*بھوکوں کو کھانا کھلانا*پیاسوں کو پانی پِلانا*غریبوں کے کام آنابہت ثواب کا کام ہے، شُعَبُ الْاِیْمان میں ہے: پچھلی امتوں میں ایک عبَادت گزار تھا، وہ 60 سال تک اللہ پاک کی عبادت کرتا رہا، پھر اُس پر نفس و شیطان غالِب آئے اور بدکاری کی تباہ کاری میں گرفتار ہو گیا، اس نے 6 راتیں غیر عورت کے ساتھ گزاریں۔

اُس کی سابقہ عِبَادت اسے کام آئی، اللہ پاک کا پھر کرم ہوا اور اسے اس گُنَاہ پر ندامت نصیب ہو گئی، جب اسے اِحْسَاس ہوا کہ میں اللہ پاک کی نافرمانی میں مبتلا ہو گیا ہوں تو خوفِ خُدا کے سبب دوڑتا ہوا مسجد کی طرف آیا، وہاں اس نے دیکھا کہ 3 بھوکے شخص بیٹھے ہیں، چنانچہ اس نے ان تینوں کو کھانا کھلانے کی سَعَادت حاصِل کی۔ روایت میں ہے: انتقال کے بعد جب اس کے اَعْمَال کا حساب ہوا تو 60 سال کی عِبَادت ایک پلڑے میں اور 6 دِن کا گُنَاہ دوسرے پلڑے میں رکھا گیا، آہ! وہ 6 دِن کا بدکاری والا گُنَاہ 60 سال کی عِبَادت پر غالِب آگیا مگر اللہ پاک کا کرم ہوا، وہ ایک روٹی جو اس نے 3 بھوکے آدمیوں کو کھلائی تھی، جب وہ روٹی نیکیوں والے پلڑے میں رکھی گئی تو اس کا نیکیوں والا پلڑا بھاری ہو گیا۔([1])

اللہُ اکبر! پیارے اسلامی بھائیو! غور فرمائیے! 6 دِن کا گھناؤنا جُرْم جو 60 سال کی عِبَادت پر بھاری  ہو گیا تھا، ایک روٹی جو بھوکے کا پیٹ بھرنے کے لئے صدقہ کی گئی، اس جُرْم پر غالِب آئی اور اس عبادت گزار کی بخشش کا ذریعہ بن گیا۔ سُبْحٰنَ اللہ! اللہ پاک


 

 



[1]...شُعَبُ الْاِیمان،جلد:3 ،صفحہ:262،حدیث:3488بتغیر قلیل۔