Behtar Kon?

Book Name:Behtar Kon?

خُدانخواستہ ہمیں غُصّہ جلدی آتا اور دَیْر سے، نقصان کرنے کے بعد اُترتا ہے تو اس عادَت کو جلد از جلد مٹانا بہت ضروری ہے، ورنہ بہت نقصان ہو سکتا ہے۔

جہنّم کا مخصوص دروازہ

پیارے آقا  صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم  نے فرمایا: جہنّم کا ایک دروازہ ہے، جس سے وہی لوگ داخِل ہوں گے جن کا غُصّہ اللہ پاک کی نافرمانی کے بعد ہی ٹھنڈا ہوتا ہے۔([1])

غُصّے کے نقصانات

جب غُصّہ آئے تو اپنے آپ پر قابُو رکھنا چاہئے۔ غُصّے کو پی جانے کی عادَت بنا لینی چاہئے۔ ورنہ اس کے بہت سارے نقصانات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ شیخ طریقت، امیر اہلسنت  دَامَتْ بَرَکَاتہمُ الْعَالِیَہ  لکھتے ہیں:غصہ کے سبب بہت ساری برائیاں جنم لیتی ہیں جو آخرت کیلئے تباہ کن ہیں مَثَلًا: *حسد *غیبت *چغلی *کینہ *قطع تعلُّق (یعنی تعلُّق توڑنا) *جھوٹ *آبروریزی (یعنی بے عزتی) کرنا *دوسرے کو حقیر جاننا * گالی گلوچ * تکبُّر *بے جا مار دھاڑ *تَمَسْخُر(یعنی مذاق اُڑانا) *قَطعِ رِحمی(یعنی رشتہ توڑ ڈالنا) * شماتت (یعنی کسی کے نقصان پر راضی ہونا) *اِحسان فراموشی وغیرہ ۔  یہ اتنی ساری باطنی بیماریاں جو دِل کو گندا کر ڈالتی ہیں، غصّے کے سبب جنم لیتی ہیں۔([2]) 

   غصہ کے وقت کی دعا

پیارے اسلامی بھائیو! جب بھی غُصّہ آئے تو خُود پر قابُو رکھنے اور اس کے شَر سے بچنے


 

 



[1]...شعب الایمان، جلد:6، صفحہ:320، حدیث:8331۔

[2]...غصے کا علاج، صفحہ:18۔