Behtar Kon?

Book Name:Behtar Kon?

طرف سے  ضِیافت ہے  لہٰذا جو اس سے  کچھ سیکھنے  کی طاقت رکھتا ہے  اسے  چاہئے  کہ اسے  سیکھے  کیونکہ بھلائی سے  سب سے  زیادہ خالی وہ گھر ہے  جس میں کتابُ اللہ میں سے  کچھ نہ ہو اور جس گھر میں کتابُ اللہ  میں سے  کچھ نہ ہو وہ اُس ویران گھر کی طرح ہے  جسے  کوئی آباد کرنے  والا نہ ہو۔([1])

پیارے اسلامی بھائیو! غور فرمائیے! جس گھر میں قرآنِ کریم سکھانے والوں، قرآنِ کریم سیکھنے والوں، اس کی تلاوت کرنے والوں میں سے کوئی بھی نہ ہو، وہ گھر وِیران ہے، لہٰذا اپنے گھروں کو وِیْران ہونے سے بچائے،  دِل میں قرآنِ کریم سیکھنے ، دوسروں کو سکھانے اور اس کی خُوب تِلاوت کرنے کا شوق بڑھائیے! اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! دُنیا و آخرت کی بےشُمار بھلائیاں نصیب ہوں گی۔

روزِ قیامت تِلاوت کرنے والے پر کرم

ایک روایت میں ہے، اللہ پاک کے آخری نبی، رسولِ ہاشمی  صَلَّی اللہ علیہ وَ آلہ وَ سَلَّم  نے فرمایا: جو بندہ دِن اور رات میں قرآنِ کریم کی تِلاوت کرتا ہے، قرآنِ کریم کے حلال کو حلال اور حرام کو حرام جانتا ہے، اللہ پاک فرشتوں کو اس کا رفیق (یعنی ساتھی) بنا دیتا ہے۔ جب قیامت کا دِن ہو گا، قرآنِ کریم اس بندے کے لئے اللہ پاک کی بارگاہ میں دلائِل دے گا، قرآن کہے گا: اے رَبِّ کریم! ہر شخص دُنیا میں اپنے کام کی اُجْرت لیتا تھا مگر فُلاں شخص، وہ دِن اور رات میں میری تِلاوت کرتا تھا، میرے حلال کو حلال اور حرام کو حرام


 

 



[1]...مصنف عبد الرزاق ، باب تعلیم القران و فضلہ،جلد:3 ،صفحہ:225،حدیث:6018۔