Behtar Kon?

Book Name:Behtar Kon?

یعنی تم میں سے  بہترین شخص وہ ہے  جو خود قرآن سیکھے  اور دوسروں کو سکھائے۔([1])

سُبْحٰنَ اللہ! یہ ہے بہترین آدمی جو قرآن سیکھتا بھی ہے،دوسروں کو سکھاتا بھی ہے۔اب ہم میں سے ہر ایک غور کرے*کیا میں قرآنِ کریم دُرست تجوید کے ساتھ، دُرُست مخارج کے ساتھ،عربی لہجے میں پڑھنا سیکھ چکا ہوں؟*قرآنِ کریم میں اللہ پاک نے مجھے کیا اَحْکام دئیے ہیں؟ *کن کاموں سے بچنے کا حکم دیا ہے؟*کیا میں یہ سب کچھ سیکھ چکا ہوں؟ *اگر سیکھ لیا ہے یا سیکھنے کی کوشش میں ہوں تو کیا یہ سیکھا ہوا، دوسروں کو سکھا بھی رہا ہوں؟اگر ضمیر ہاں میں جواب دے تو اللہ پاک کا شکر ادا کیجئے! اگر جواب نہ میں آئے تو آج ہی سے قرآنِ کریم سیکھنا اور دوسروں کو سکھانا شروع کر دیجئے!

اَلحَمْدُ للہِ!   عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے  تحت قرآنِ پاک کی تعلیمات کو عام کرنے  کے  لئے  ہزارہا مدارِسُ الْمَدینہ بالغان کی ترکیب ہوتی ہے۔جن میں بڑی عمر کے  اسلامی بھائی صحیح مخارِج سے  حُرُوف کی دُرُست ادائیگی کے  ساتھ قرآنِ کریم سیکھتے  اور دعائیں یاد کرتے  ، نَمازیں وغیرہ درست کرتے  اور سُنّتوں کی تعلیم مُفْت حاصِل کرتے  ہیں ۔آپ بھی ان مدارِسُ الْمَدِینہ (بالغان) میں پڑھنے  یا پڑھانے  کی نیت کر کے  دنیا و آخرت کی ڈھیروں بھلائیاں حاصِل کیجئے۔

جوسیکھ سکتا ہو وہ ضرور سیکھے

حضرت عبد اللہ بن مسعود  رَضِیَ اللہُ عنہ   فرماتے  ہیں:بلا شبہ یہ  قرآنِ کریم اللہ پاک کی


 

 



[1]...بخاری، کتاب فضائل القرآن، باب خیرکم من تعلم القرآن وعلمہ،صفحہ:1299،حدیث:5027۔