Book Name:Behtar Kon?
کی کوشش کرنی چاہئے۔ مسلمانوں کی پیار ی امی جان حضرت عائشہ صدیقہ رَضِیَ اللہُ عنہا کو جب غصہ آتا تو آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم حضرت عائشہ رَضِیَ اللہُ عنہا کو فرماتے:یوں کہو:اَللّٰہُمَّ رَبَّ مُحَمَّدٍ، اِغْفِرْ لِی ذَنْبِی، وَاَذْہِبْ غَیْظَ قَلْبِی، وَاَجِرْنِی مِنْ مُضِلَّاتِ الْفِتَنِ اے مُحَمَّد صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کے ربّ!میرے گناہ بخش دے اور میرے دل کے غصے کو ختم فرما اور مجھے گمراہ کرنے والے ظاہری و باطنی فتنوں سے محفوظ فرما۔([1])
غُصے کے بارے میں تفصیلی معلومات کے لئے شیخِ طریقت، امیر اہلسنت حضرت علّامہ مولانا محمد الیاس عطّار قادری دَامَتْ بَرَکَاتہمُ الْعَالِیَہ کا رسالہ غُصّے کا عِلاج پڑھ لیجئے!
(5):بہترین شخص وہ ہے جو قرض اچھی طرح ادا کرے
سرکارِ عالی وقار، مدینے کے تاجدار صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا:اِنَّ خِیَارَالنَّاسِ اَحْسَنُہُمْ قَضَاءً بہترین شخص وہ ہے جو قرض اچھی طرح ادا کرے۔([2])
مشہور مفسرِ قرآن،حکیمُ الْاُمَّت حضرت مفتی احمد یار خان رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ اِس حدیثِ پاک کے تحت فرماتے ہیں :اس سے چند مسئلے معلوم ہوئے ایک یہ کہ اگر مقروض بغیر شرط لگائے قرض سے کچھ زیادہ دے دے خواہ، وہ سود نہیں۔ دوسرا یہ کہ (مقروض) قرض خواہ کو خوش دلی سے قرض ادا کرے۔([3])