Book Name:Behtar Kon?
اللہ پاک ہمیں بھی پاک دِل والا، سچّی نِیّت والا بنائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم
پیارے اسلامی بھائیو!اس پر فتن دور میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی اصلاحِ اُمّت کے عظیم جذبے کے تحت مسلمانوں کو محبتوں کے جام پلانے اور ان کے درمیان اُخوت و بھائی چارے کو فروغ دینے میں مصروفِ عمل ہے لہٰذا آپ بھی دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہوجایئے۔آج کے بیان میں ہم نے سنا کہ بہترین کاموں میں سے ایک کام سلام کرنا بھی ہے، سلام کرنے کے لئے جان پہچان ضَروری نہیں بلکہ کوئی ہمیں جانتا ہو یا نہ جانتا ہو اسے سلام کرناچاہئے،امیرِاہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتہمُ الْعَالِیَہ نےسلام عام کرنے کے لئے ہمیں نیک عمل نمبر 30 عطا فرمایا ہے وہ نیک عمل یہ ہے کہ:کیا آج آپ نے گھر،دفتر،بس ،ٹرین وغیرہ میں آتے جاتے اور گلیوں سے گُزرتے ہوئے راہ میں کھڑے یا بیٹھے ہوئے مسلمانوں کو سلام کیا؟ اس نیک عمل پر عمل کرنے کی برکت سے ہم بہترین لوگوں میں شامل ہوسکتے ہیں۔ اللہ پاک ہمیں عمل کی توفیق نصیب فرمائے۔ آمین
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
عمامہ باندھنے کی سنتیں اور آداب
پیارے اسلامی بھائیو!آئیے!شیخِ طریقت،امیرِاہلسنَّت بانئ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری رضوی ضیائی دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کےرسالے ’’163 مَدَنی پُھول‘‘سے عمامہ باندھنے کی سنتیں اور آداب سُنتےہیں۔پہلےدو(2)فرامینِ مُصْطَفٰےصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ