Mohabbat e Ahle Bait Ki Fazilat - 2 Muharram 1447 Bayan

Book Name:Mohabbat e Ahle Bait Ki Fazilat - 2 Muharram 1447 Bayan

نیکیوں کی توفیق نصیب فرمائے گا، بےشک  اللہ  پاک بخشنے والا، قدر فرمانے والا ہے۔([1])  

پیارے اسلامی بھائیو! اس آیتِ کریمہ میں ٭رسولِ اکرم، نورِ مُجَسَّم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے قرابَت داروں ٭آپ کے اَہْلِ بیتِ پاک ٭آپ کی آل اَوْلاد ٭آپ کی اَزْواجِ مطہرات یعنی ہم مسلمانوں کی پاک ماؤں سے محبّت و عقیدت رکھنے کا حکم دیا گیا ہے، اس آیتِ کریمہ میں ہمارے لئے سیکھنے کی 2چیزیں ہیں:

(1):حُضُور کی نسبت بےمثال نعمت ہے

پہلی بات تو یہ سیکھنے کو ملتی ہے کہ سرکارِ عالی وقار، مکی مَدَنی تاجدار صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی نِسْبت بہت کمال دولت ہے۔ دیکھئے! آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے قرابَت داروں کی محبّت، ایمان کے فرائِض میں شامِل کی گئی، اس میں کیا حِکمت ہے، اس کا سبب کیا ہے؟ صِرْف یہ کہ اُنہیں رسولوں کے سردار، نبیوں کے تاجدار صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ سے نسبت اور تعلق حاصِل ہے۔

نسبتِ سرکار کی برکات

پیارے آقا، مکی مَدَنی مصطفےٰ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی پھوپھی جان ہے: حضرت صفیہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ ا ، ایک مرتبہ انہیں کسی نے کہہ دیا: اے صفیہ!  اللہ  پاک کی بارگاہ میں رسولِ اکرم، نُور ِمُجَسَّم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی رشتہ داری آپ کو فائدہ نہ دے گی۔ یہ سُن کر حضرت صفیہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ ا کو بہت دُکھ ہوا، شافِعِ اُمَم، شاہِ عرب وعجم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو اس با ت کی خبر ہوئی تو آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ پَر جلال کی کیفیت طاری ہو گئی اور حضرت


 

 



[1]...تفسیر بیضاوی مع حاشیہ شیخ زادہ، پارہ:25، سورۂ شورٰی، زیر ِ آیت:23، جلد:7، صفحہ:422  مفصلًا۔