Book Name:Mohabbat e Ahle Bait Ki Fazilat - 2 Muharram 1447 Bayan
ان کی محبّت ہی پر دُنیا سے رُخصت ہوتا ہے، وہ قیامت کے دِن میرے ساتھ ہو گا۔([1])
عاشقانِ اَہْلِ بیت کے جنّت میں داخلے کا منظر
امامِ عالی مقام، امام حُسَین رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے: ایک دِن حضرت مولیٰ علی شیرِ خُدا رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ مالِکِ جنّت، قاسِمِ نعمت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی خِدْمت میں حاضِر ہوئے، آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا: اے علی! وہ 4لوگ جو پہلے جنّت میں جائیں گے ان میں ایک میں ہوں، ایک تم ہو اور 2تمہارے بیٹے حسن و حُسَین رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ ما ہیں، ہماری اَوْلاد ہمارے پیچھے ہو گی اور ان کے پیچھے ہمارے اَزْواج ہوں گی۔ حضرت علی المرتضیٰ، شیرِ خُدا رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ نے عرض کیا: یارسولَ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ ! ہمارا گروہ (یعنی ہم سے محبّت کرنے والے) کہاں ہو گے؟ فرمایا: تمہارا گروہ تمہارے پیچھے پیچھے جنّت میں جائے گا۔([2])
سُبْحٰنَ اللہ ! پیارے اسلامی بھائیو! کیا شان ہے...!! ذرا تصَوُّر تو باندھیئے! وہ کیسا حسین منظر ہو گا، ہمارے جان سے پیارے آقا، مکی مَدَنی مصطفےٰ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ ، حضرت مولا علی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ اور حسنینِ کریمین رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ ما مِل کر جنّت میں داخِل ہو رہے ہوں گے، ان کے پیچھے پیچھے ساداتِ کرام ہوں گے اور اللہ پاک نے چاہا تو اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! ہم عاشقانِ صحابہ و اَہْلِ بیت ان کے پیچھے پیچھے جنّت میں پہنچ جائیں گے۔
محبّتِ اَہْلِ بیت کے مختلف اَنداز
پیارے اسلامی بھائیو! اللہ پاک ہمیں بھی اَہْلِ بیتِ پاک کی کامِل محبّت نصیب