Mohabbat e Ahle Bait Ki Fazilat - 2 Muharram 1447 Bayan

Book Name:Mohabbat e Ahle Bait Ki Fazilat - 2 Muharram 1447 Bayan

گھر والوں سے بڑھ کرپیارے اور محبوب نہ ہوں۔([1])

محبتِ الٰہی کی نشانی

ایک روایت میں ہے: جو  اللہ  پاک سے محبّت رکھتا ہے، وہ قرآن سے محبّت رکھتا ہے اور جو قرآن سے محبّت رکھتا ہے وہ مجھ سے محبّت رکھتا ہے اور جو مجھ سے محبّت رکھتا ہے وہ میرے اَصْحاب اور قَرَابَت دَاروں سے محبّت رکھتا ہے۔([2])

پیارے اسلامی بھائیو! معلوم ہوا؛ صحابۂ کرام اور اَہْلِ بیتِ پاک سے محبّت رکھنا عشقِ رسول کا نتیجہ ہے، بندۂ مؤمن کی پہچان یہ ہے کہ وہ  اللہ  پاک سے محبّت کرتا ہے،  اللہ  پاک سے محبّت کرنے والے کی پہچان یہ ہے کہ وہ قُرآنِ کریم سے محبّت کرتا ہے اور قرآنِ کریم سے محبّت کرنے والے کی پہچان یہ ہے کہ اس کے دِل میں محبوبِ خُدا، احمدِ مجتبیٰ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی محبّت ہوتی ہے اور جس دِل میں محبّتِ رسول موجود ہے، اس کی پہچان یہ ہے کہ اسے صحابۂ کرام سے بھی محبّت ہوتی ہے اور وہ اَہْلِ بیت پاک سے بھی محبّت کرتا ہے۔ یہ سارے تعلق مِلانے کا نتیجہ یہ نِکلا کہ صحابۂ کرام اور اَہْلِ بیتِ پاک کی محبّت مسلمان ہونے کی نشانی ہے۔

سرکار کا قُرب پانے والا خُوش نصیب

حضرت عبد  اللہ  بن عبّاس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ ما سے روایت ہے، سرکارِ عالی وقار، مکی مَدَنی تاجدار صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا: جو میرے صحابہ سے، میری اَزْواجِ پاک (یعنی اُمْہَاتُ المؤمنین) سے اور میرے اَہْلِ بیت سے عقیدت رکھتا ہے، ان میں سے کسی کی بھی بُرائی نہیں کرتا اور


 

 



[1]...شعب الايمان، باب فى حب النبى صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ، فصل فی براۃ ...الخ، جلد:2، صفحہ:189، حدیث:1505۔

[2]...صواعق المحرقۃ، الباب الحادی عشر، المقصد  الثانی فیما تضمنہ تلک الآیۃ...الخ، صفحہ:214۔