Book Name:Mohabbat e Ahle Bait Ki Fazilat - 2 Muharram 1447 Bayan
بلال رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے فرمایا: اے بلال! لوگوں کو جمع کرو...!! پھر آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ منبر پر تشریف فرما ہوئے، اللہ پاک کی حمد وثنا بیان کی اور فرمایا:کیا حال ہے اُن لوگوں کا جو یہ گُمان کرتے ہیں کہ میری قَرابَت (رشتہ داری) فائِدہ نہیں دے گی؟ قِیَامت کے دِن ہر سبب ونسب (نسبی اور سسرالی رشتہ) ٹُوٹ جائے گا مگر میرا سبب اور نسب کہ وہ دُنیا اور آخرت میں جُڑا ہوا ہے۔([1])
عَلَّامہ سیِّد اِبْنِ عابِدِیْن شَامی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ فرماتے ہیں: تقریباً ان ہی اَلفاظ کی حدیث کئی سندوں سے مَروی ہے اور اس کے عِلاوہ بھی بہت ساری اَحَادِیث ہیں، جن سے ثابِت ہوتا ہے کہ رسولِ کریم، رؤف رحیم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا نسبِ پاک آپ کی اَوْلاد کو ضرور نفع پہنچائے گا، (اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! ) یہ دُنیا سے اچھے حال میں رُخصت ہوں گے اور آخرت میں نجات پائیں گے۔ بے شک آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی اولادِ اَطہار دنیا و آخرت میں بڑی سَعادَت مَند ہے۔ ([2])
سُبْحٰنَ اللہ ! یہ شان ہے نسبتِ مصطفےٰ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی...!! قیامت کا وہ ہولناک دِن جب سارے رشتے، ناطَے ٹوٹ جائیں گے، ماں اِکلوتے کو چھوڑ رہی ہو گی، باپ بیٹے سے ہاتھ چُھڑا رہا ہو گا، کوئی نہ پُوچھے گا کہ کون کس کا بیٹا اور کس کا بھائی ہے مگر قُربان جائیے! اَہْلِ بیتِ پاک کی شان پر کہ ان کا پاکیزہ نسب وہ مُبارَک اور مَضْبُوط رسی ہے، جس نے کبھی ٹوٹنا ہی نہیں ہے ٭یہ نسب دُنیا میں بھی قائِم ہے ٭قبر میں بھی قائِم ہو گا ٭حشر