Book Name:Farooq-e-Azam Ki Nasihatain
فرمایا: مجھے اللہ پاک پر گمان ہے کہ عاشورا کا روزہ ایک سال پہلے کے گناہ مٹا دیتا ہے۔([1])٭ البتہ صرف دس مُحَرّم شریف کا روزہ نہ رکھا جائے بلکہ 9 یا 11 مُحرَّمُ کا روزہ بھی ساتھ شامل کر لیا جائے ، آخری نبی، مُحَمَّد عربی صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا: عاشورا کے دن کا روزہ رکھو اور اِس میں یہودیوں کی(اس طرح) مخالفت کرو کہ اس سے پہلے یا بعد میں بھی ایک دن کا روزہ رکھو۔([2])
مختلف سنتیں اور آداب سیکھنے کے لیے مکتبۃ المدینہ کی بہارِ شریعت جلد:3، حِصّہ:16 اور امیر اہلسنت مولانا الیاس قادری دَامَت بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا 91صفحات کا رسالہ 550 سنتیں اور آداب خرید فرمائیے اور پڑھئے! سنتیں سیکھنے کا ایک ذریعہ دعوتِ اسلامی کے قافلوں میں عاشقانِ رسول کے ساتھ سُنّتوں بھرا سفر بھی ہے۔
پاؤگے بخششیں قافلے میں چلو جنّتیں بھی ملیں ، قافلے میں چلو
رِزق کے دَر کُھلیں ، قافلے میں چلو برکتیں بھی ملیں ، قافلے میں چلو
اللہ پاک ہمیں عمل کی توفیق عطا فرمائے۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم ۔