Book Name:Fikar Akhirat Karni Hai Zaroor

سکون  اور جنّتی نعمتیں چاہتے ہیں اور یقیناً ہر مسلمان یہی چاہے گا تو ہمیں اس کی تیاری کرنی پڑے گی ، اس کے لئے دُنیا سے نگاہیں ہٹا کر اللہ پاک کی رضا والے کام کرنے ہی پڑیں گے۔

فِکْرِ آخرت کیسے ملے... ؟

آخرت کی تیاری کیسے ہو پائے گی ؟ فِکْرِ آخرت کے ذریعے۔ شاید ہم سب کو تجربہ ہو گا؛ ہم وہی کام کر پاتے ہیں جس کی طرف ہماری تَوَجُّہ ہوتی ہے ، جس کام کی طرف تَوَجُّہ نہ رہے وہ چاہے کتنا ہی اَہَم کام کیوں نہ ہو ، ہم بھول جاتے ہیں ، یاد  نہیں رکھ  پاتے۔اس لئے اگر آخرت چاہئے ، آخرت کی تیاری کرنی ہے تو فِکْرِ آخرت اپنانی ہو گی * ہم آخرت کے اَحْوال پر غور کیا کریں * قَبْر * حشر * قِیامت * وہاں کی ہولناکیاں * میزان * پُل صراط * جہنّم اور وہاں کے عذابات کے متعلق غور و فِکْر کیا کریں * کم از کم ہفتے میں ایک آدھ بار قبرستان جائیں ، وہاں دفن شدہ مسلمانوں کے لئے ایصالِ ثواب کریں ، پھر وہاں بیٹھ کر قَبْر ، اس کی تنہائی ، اندھیرے اور وَحْشَت کے متعلق غور کریں * سوچیں کہ عنقریب میں بھی اندھیری قَبْر میں اُتار دیا جاؤں گا ، پھر روزِ قِیامت اُٹھنا ہو گا ، بارگاہِ اِلٰہی میں پیش ہونا ہو گا ، یوں آخرت کے متعلق غور و فِکْر کریں * روزانہ زیادہ نہیں تو کم از کم 5 منٹ ہی سہی تنہائی میں بیٹھ کر اُخْروی معاملات پر غور و فِکْر کریں ، روزانہ کرتے رہیں گے تو اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم ! دِل میں فِکْرِ آخرت بیٹھ جائے گی * آخرت کی یاد دِلانے والی کتابیں پڑھیں ، مثلاً شیخِ طریقت ، امیرِ اہلسنت حضرت علّامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطّار قادری رضوی دَامَت بَرَکاتہمُ الْعَالِیَہ کے کُتُب و رسائِل پڑھیں : مثلاً  ( 1 ) : قَبْر کی پہلی رات ( 2 ) : مُردے کے صدمے ( 3 ) : بادشاہوں کی