Book Name:Fikar Akhirat Karni Hai Zaroor

کے مَوَاقِع بھی ملتے تھے مگر اِن سے عِبْرت کبھی نہیں لی تھی ،  گلی ، محلے میں ، اپنے دوست اَحباب ، عزیز رشتے داروں بلکہ اپنے گھر سے بھی جنازہ اُٹھتے دیکھا تھا مگر میں نے بھی مرنا ہے اس کا تو کبھی خیال ہی نہیں آیا تھا۔ آہ ! زِندگی غفلت میں گزار دی ، اب اَعْمَال نامہ خالی ہے۔ کاش ! میں نے دُنیا میں فِکْر کر لی ہوتی ، کاش ! نیک اَعْمَال کئے ہوتے ، کاش ! نَمازیں پڑھی ہوتیں ، کاش ! کاش ! صد کروڑ کاش ! سنیئے ! قرآنِ کریم کیا کہہ رہا ہے :

یٰلَیْتَنِیْ قَدَّمْتُ لِحَیَاتِیْۚ(۲۴)   ( پارہ : 30 ، سورۂ فجر : 24 )

ترجَمہ کنز الایمان : ہائے کسی طرح میں نے جیتے جی نیکی آگے بھیجی ہوتی... ! !

 پیارے اسلامی بھائیو ! ذرا سوچئے تو سہی... ! ! روزِ قِیامت اگر ایسا ہو گیا تو کیا بنے گا۔    ابھی وَقْت ہے ، آج آخرت کی فِکْر کر لیں ، آج قَبْر جگمگانے کی فِکْر کر لیں ، قَبْر میں ، حَشَر میں ، پُل صراط پر کامیابی پانے کے لئے اللہ پاک کے حُضُور جھک جائیں ، رو رو کر توبہ کر لیں ، گُنَاہ چھوڑ کر اللہ پاک کی رضا والے کام کرنے میں مَصْرُوف ہو جائیں۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب !                صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد

دُنیا کو آخرت پر ترجیح مت دیجئے !

پارہ : 25 ، سورۂ شُوریٰ ، آیت : 20  میں اللہ پاک اِرْشاد فرماتا ہے :

مَنْ كَانَ یُرِیْدُ حَرْثَ الْاٰخِرَةِ نَزِدْ لَهٗ فِیْ حَرْثِهٖۚ-وَ مَنْ كَانَ یُرِیْدُ حَرْثَ الدُّنْیَا نُؤْتِهٖ مِنْهَا وَ مَا لَهٗ فِی الْاٰخِرَةِ مِنْ نَّصِیْبٍ(۲۰)   ( پارہ : 25 ، سورۂ شوریٰ : 20 )

ترجَمہ کنز الایمان : جو آخرت کی کھیتی چاہے ہم اس کے لیے اس کی کھیتی بڑھائیں اور جو دنیا کی کھیتی چاہے ہم اسے اس میں سے کچھ دیں گے اور آخرت میں اُس کا کچھ حصہ نہیں ۔