Book Name:Fikar Akhirat Karni Hai Zaroor

اُتریں۔عَورَت  کی میِّت مَحارِم اُتاریں یہ نہ ہوں تو دیگر رِشتے دار یہ بھی نہ ہوں تو پرہیزگاروں سے اُتروائیں۔ ( عالمگیری ج ۱ ص۱۶۶ ) * عَورَت کی میِّت کو اُتارنے سے لے کر تختے لگانے تک کسی کپڑے سے چُھپائے رکھیں۔ * قَبْر میں اُتارتے وَقْت یہ دُعاپڑھیں : بِسْمِ اللہ وَبِاللہ وَعَلٰی مِلَّۃِ  رَسُوْلِ اللہ۔ (   تنویر الابصار ج۳ص۱۶۶ ) * میِّت کو سیدھی کروٹ پر لِٹائیں اور اُس کا مُنہ قبلے کی طرف کر دیں اورکفن کی بندِش کھول دیں کہ  اب ضَرورت نہیں ، نہ کھولی تو بھی حَرَج نہیں۔ ( عالمگیری ج۱ص۱۶۶ ، جوہرہ ص۱۴۰ ) * کفن کی گرہ کھولنے والا یہ دُعا پڑھے : اَللّٰہُمَّ لَا تَحْرِمْنَا اَجْرَہٗ وَلَا تَفْتِنَّا بَعْدَہٗ ترجمہ : اے اللہ ! ہمیں اِس کےاَجر سےمحروم نہ کر اور ہمیں اِس کے بعد فتنے میں نہ ڈال۔ ( حاشیۃ الطحطاوی علی مراقی الفلاح ص۶۰۹ )

( اعلان )

قبر و دفن کے بقیہ مدنی پھول تربیتی حلقوں میں بیان کیے جائیں گے لہٰذا ان کو  جاننے کیلئے تربیتی حلقوں میں ضرور  شرکت  کیجئے ۔

دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع

میں پڑھے جانے والے6 دُرودِ پاک اور 2 دُعائیں

(1)شبِ جُمعہ کادُرُود

اَللّٰہُمَّ صَلِّ وَسَلِّمْ وَبَارِکْ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدِ نِالنَّبِیِّ الْاُمِّیِّ

الْحَبِیْبِ الْعَالِی الْقَدْرِالْعَظِیْمِ الْجَاہِ وَعَلٰی اٰلِہٖ وَصَحْبِہٖ وَسَلِّمْ

بُزرگوں نے فرمایا کہ جو شَخْص  ہر شبِ جُمعہ  ( جُمعہ اور جُمعرات کی دَرمِیانی رات )   یہ دُرُود شریف پابندی سے کم از کم ایک مرتبہ پڑھے ، مَوْت کے وَقْت سرکارِ مدینہ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم