Book Name:Fikar Akhirat Karni Hai Zaroor

نیک عمل نمبر 20 کی ترغیب

پیارے اسلامی بھائیو ! فِکْرِ آخرت پانے ، اُخْروِی زِندگی کی تیاری کرنے ، نیکیاں کرنے اور گُنَاہوں سے بچنے کے لئے عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہو جائیے ، 12 دینی کاموں میں بھی خوب بڑھ چڑھ کر حِصَّہ لیجئے ، شیخ طریقت امیر اہلسنت کے عطا کردہ ” 72 نیک اعمال “ پر عمل کیجئے اس کی برکت سے اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم ! پابندِ سُنَّت بننے ، نیکیوں کا ذوق شوق پانے اور ایمان کی حفاظت کے لئے کڑھنے کا ذِہن بنے گا۔ ” 72 نیک اعمال “ میں سے نیک عمل نمبر 20 یہ ہے کہ کیا آج آپ نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کو اپنے نگران کے دئیے ہوئے شیڈول کے مطابق کم از کم دو گھنٹے دئیے ؟ اس نیک عمل پر عمل کریں گے تو ہم دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینے والے بن جائیں گے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب !                                     صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

قبر و دفن کے مَدَنی پھول

پیارے اسلامی بھائیو ! آئیے ! قَبْرودَفن کے بارے میں چندمَدَنی پھول سُننےکی سعادت حاصل کرتے ہیں۔ * ایک قَبْر میں ایک سے زیادہ بِلا ضَرورت دَفن کرنا جائز نہیں اور ضَرورت ہو تو کر سکتےہیں۔ ( بہار شریعت  جلداوّل ص۸۴۶ ، عالمگیری ج۱ ص۱۶۶ ) * جنازہ قَبْر سےقبلےکی جانِب رکھنامُسْتَحب ہے تاکہ میِّت قبلے کی طرف سے قَبْر میں اُتاری جائے۔ قَبْر کی پائِنْتی ( یعنی پاؤں کی جانِب والی جگہ ) رکھ کر سَر کی طرف سے نہ لائیں۔ (   بہارِ شریعت  ج۱ ، ص ۸۴۴ ) * حَسْبِ ضَرورت دو یاتین اور بہتر یہ ہے کہ قَوی ( طاقت ور )  اور نیک آدَمی قَبْرمیں