Book Name:Fikar Akhirat Karni Hai Zaroor
عرض کیا : جی ہاں ! فرمایا : اپنا مال ( آخرت کے لئے صدقہ و خیرات کر کے ) آگے بھیج دو ! کیونکہ آدمی کا دِل اپنے مال کے ساتھ ہوتا ہے ، اگر یہ اپنے مال کو آگے بھیج دے ( یعنی صدقہ و خیرات کر دے ) تو اس سے ملنا چاہتا ہے اور اگر مال کو پیچھے چھوڑ دے تو اس کے ساتھ پیچھے رہنا چاہتا ہے ۔ ( [1] )
پیارے اسلامی بھائیو ! فِکْرِ آخرت پانے کا ایک طریقہ اچھی صحبت بھی ہے ، نیک پرہیزگار ، خوفِ خُدا والے ، آخرت کی فِکْر کرنے والے لوگوں کے ساتھ بیٹھیں گے تو اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم ! ہمیں بھی فِکْرِ آخرت نصیب ہو جائے گی۔ اچھی صحبت حاصِل کرنے کے لئے دعوتِ اسلامی والے عاشقانِ رسول کے ساتھ مدنی قافلوں میں سفر کو اپنا معمول بنائیے ، اپنے شہر میں ہونے والے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کیجئے ، امیرِ اہلسنّت دَامَت بَرَکاتُہم العالیہ کا عطاکردہ رسالہ نیک اعمال کے مطابق زندگی گزارنے کی کوشش کیجئے ، مدرسۃ المدینہ بالغان میں شرکت کرکے فیضانِ قرآن حاصل کیجئے ، الحمدللہ ! شیخِ طریقت ، امیرِ اہلسنت ، حضرت علامہ مولانا ، محمد الیاس عطار قادری رضوی دَامَت بَرَکاتُہم العالیہ ہر ہفتے کو بعدِ نمازِ عشا مدنی چینل پر براہِ راست ( Live ) مدنی مذاکرہ فرماتے ہیں اس میں شرکت کیجئے ، سوشل میڈیا ( یعنی فیس بک ( Facebook ) انسٹا گرام ( Instagram ) ، واٹس ایپ ( WhatsApp ) ، ٹوئٹر ( Twitter ) یوٹیوب ( YouTube ) پر دعوتِ اسلامی کے مختلف پیجز ( Pages ) بنے ہوئے ہیں ان کو دیکھئے۔ اللہ پاک عمل کی توفیق عطا فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖنَ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب ! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد