Book Name:Fikar Akhirat Karni Hai Zaroor

( حِلْم اور کرم فرمانے والے اللہ پاک کے سِوا کوئی عبادت کے لائق نہیں ، اللہ پاک ہے ، سات آسمانوں اور عظمت والے عرش کا ربّ )

فرمانِ مصطفےٰ صَلّی اللہ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم : جس نے اس دُعا کو3مرتبہ پڑھا ، گویا اُس نے شَبِ قَدْر حاصل کرلی۔ ( [1] )

ہفتہ واراجتماع کے حلقوں کا شیڈول ( بیرون ملک ) ، 28دسمبر 2023ء

 ( 1 ) : سنتیں اورآداب سیکھنا : 5منٹ ،  ( 2 ) : دعایاد کرنا : 5 منٹ ،  ( 3 ) : جائزہ : 5منٹ ، کُل دورانیہ15منٹ

قبر و دفن  کے بقیہ مدنی پھول

 * قَبْرکچّی اینٹوں سے بندکردیں اگر زَمین نَرْم ہوتو (  لکڑی کے )  تختے لگانابھی جائز ہے۔ ( بہارِشریعت ج۱ص۸۴۴ ) * اب مِٹّی دی جائے ، مُسْتَحَب یہ ہے کہ سِرہانے کی طرف سے دونوں ہاتھوں سے تین بار مٹّی ڈالیں۔پہلی بارکہیں مِنْھَا خَلَقْنٰکُمْ۔دوسری بار وَفِیْھَا نُعِیْدُ کُمْ۔تیسری بار وَمِنْھَا نُخْرِجُکُمْ تَارَۃً اُخْرٰیکہیں۔اب باقی مِٹّی پھاؤڑے وغیرہ سے ڈال دیں۔ ( جوہرہ ص۱۴۱  ) * جتنی مِٹّی قَبْر سے نکلی ہے اُس سے زیادہ ڈالنا مکروہ ہے۔  ( فتاویٰ ہندیۃ ، ۱ / ۱۶۶ ) قَبْرچَوکُھونٹی ( یعنی چار کونوں والی ) نہ بنائیں بلکہ اِس میں ڈھال رکھیں جیسے اُونٹ کا کوہان ، ( دفن کے بعد )  اِس پرپانی چھڑکنا بہتر ہے ، قَبْر ایک بالشت اُونچی ہو یامعمولی سی زائد۔ ( بہارشریعت ، ۱ / ۸۴۶ مُلَخَّصاً ) * دفن کے بعد قَبْرپر اذان دینا کارِ ثواب اور میِّت کےلئے نہایت نَفْع بخش ہے۔ ( فتاویٰ رضویہ ، ۵ / ۷۰ ۳ماخوذاً ) * مُسْتَحَب یہ ہے کہ


 

 



[1]...تاریخ اِبْنِ عَسَاکِر ، جلد : 19 ، صفحہ : 155 ، حدیث : 4415۔