Book Name:Fikar Akhirat Karni Hai Zaroor

دفن کے بعد قَبْرپرسُورۂ بَقَرَہ کا اوّل وآخِر پڑھیں ، سِرہانے ( یعنی سَر کی جانب )  الٓمّٓ تا مُفْلِحُوْن تک اور پائنتی ( یعنی پاؤں کی طرف ) اٰمَنَ الرَّسُوۡلُسےختم سورت تک پڑھیں۔  ( بہار شریعت ، ۱ / ۸۴۶ ) * شَجَرَہ یاعَہدنامہ قَبْرمیں رکھناجائز ہے اور بہتر یہ ہے کہ میِّت کے منہ کے سامنے قبلے کی جانب طاق کھود کر اُس میں رکھیں ، بلکہ ” دُرِّمختار “ میں کفن پر عہد نامہ لکھنے کو جائز کہا ہے اور فرمایا کہ اِس سے مَغْفِرَت کی اُمّید ہے ، * میِّت کے سینے اور پیشانی پر بِسْمِ اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیۡمِ لکھنا جائز ہے۔یُوں بھی ہو سکتا ہے کہ پیشانی پر بِسْمِ اﷲ شریف لکھیں اور سینے پر کَلمۂ طیِّبہ لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللہ مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللہ صلَّی اللہ علیہ وسلَّم مگر نہلانے کے بعد کفن پہنانے سے پیشتر کلمے کی اُنگلی سے لکھیں روشنائی  ( INKسے  نہ لکھیں۔  ( بہارشریعت ، ۱ / ۸۴۸ ) * قَبْرسےمیِّت کی ہڈّیاں باہَر نکل پڑیں تو اُن ہڈّیوں کو دَفن کرنا واجِب ہے۔ ( فتاویٰ رضویہ ، ۹ / ۴۰۶ماخوذاً )   

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب !                صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد

 * انگوٹھے چومتے وقت  کی دُعا

دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سُنّتوں بھرے اجتماع کے شیڈول کےمطابق ” انگوٹھے چومتے وقت کی دعا “ یادکروائی جائےگی۔وضو سے پہلے کی دُعایہ ہے :

صَلَّی اللہ عَلَیْکَ یَا رَسُوْلَ اللہ                         قُرَّۃُ عَیْنِیْ بِکَ یَا رَسُوْلَ اللہ

اَللّٰہُمَّ مَتِّعْنِی بِالسَّمْعِ وَالْبَصَر۔

ترجَمہ : اےاللہ کے رسول ! آپ پر اللہ تعالی رحمتِ کاملہ نازل فرمائے یا رسول اللہ  ( صَلّی اللہ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم )  آپ میری آنکھوں کی ٹھنڈک ہیں۔ الٰہی مجھے سننے اور دیکھنے  ( کی قوت سے )  فائدہ اٹھانے والا