Book Name:Maut Ka Akhri Qasid

ہے: جس کے گھر (Funeral)سے جنازہ نکلے اور وہ اس سے عِبْرت نہ لے، ایسے شخص کو عِلْم(Knowledge)، حکمت اور نصیحت کا کوئی فائدہ نہیں ۔ ([1])

جہنم کی گرمی کیسے برداشت کر پائیں گے

*اللہ پاک کے نبی حضرت داؤد عَلَیْہِ السَّلَام  بہت خوفِ خُدا والے تھے، ایک روز آپ تنّور کے پاس سے گزرے، اس میں آگ جل رہی تھی، یہ دیکھ کر آپ کو جہنّم کی آگ یاد آگئی، آپ کا دِل گھبرا گیا، بےچینی(Restlessness) میں زمین پر گِرے اور اتنا تڑپے، قریب تھا کہ آپ کے جوڑ جُدا(Dislocate) ہو جاتے *گرمی کے دِنوں میں حضرت داؤد  عَلَیْہِ السَّلَام  دُھوپ میں آتے تو کہتے: اے اللہ پاک! ہم تیرے بنائے ہوئے سورج کی گرمی برداشت نہیں کر سکتے تو جہنّم کی گرمی کیسے برداشت (Tolerate)کر پائیں گے؟ ([2])

ہر گھر نشانِ عبرت ہے

حضرتِ سائب عَبدی رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں:ایک دِن حضرت صالِح مُری رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ ہمارے پاس تشریف لائے، میں   نے پوچھا: اے ابو بَشْر! آپ کہاں   سے تشریف لائے ہیں؟فرمایا:میں   اپنےگھرسےنکلا تومختلف جگہوں   سےگھومتاہوا تمہارے پاس آیا،  میں   جب فلاں   کے گھر کے پاس سے گزرا تو اس گھر نے مجھے (زبانِ حال سے) پُکار کر کہا: اے صالح! مجھ سے نصیحت حاصل کر! مجھ میں   فلاں   فلاں   لوگ رہتے تھے، اب وہ انتقال کر چکے ہیں۔  پھر جب فلاں   گھر کے پاس پہنچا تو اس گھر نے بھی مجھے (زبانِ حال سے) پُکار کر کہا: اے


 

 



[1]... تنبیہ المغترین، صفحہ: 57 ۔

[2]... تنبیہ المغترین، صفحہ: 57 ۔