Book Name:Maut Ka Akhri Qasid

دِنوں کا مجموعہ ہے، جب ایک دِن گزر گیا تو تمہاری زِندگی کا ایک حِصّہ پُورا ہو گیا۔([1]) کسی دانا کا قول ہے: آدمی اس دُنیا پر کیسے خوش ہو سکتا ہے، جبکہ یہاں دِن مہینوں کو، مہینے سالوں کو سال زِندگی کو کم کرتے چلے جا رہے ہیں۔([2])   

نیک عمل نمبر 54 کی ترغیب

پیارے اسلامی بھائیو! موت کی یاد دِل میں بٹھانے، قبر و آخرت کی تیاری کرنے اور نیک نمازی بننے کی سَعَادت پانے کے لئے عاشقانِ رسول کی دِینی تحریک دعوتِ اسلامی کے دِینی ماحول سے وابستہ ہو جائیے! 12 دِینی کاموں میں بھی خوب بڑھ چڑھ کر حِصَّہ لیجئے!نیک اعمال پر عمل اور مدنی قافلوں میں سفر کیجئے۔ اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! اپنی زندگی میں نمایاں تبدیلی محسوس کریں گے، اللہ پاک نے چاہا تو دُنیا سے بےرغبتی کی دولت بھی ملے گی اور اَخْلاق و کردار بھی سَنْوَر جائیں گے۔الحمد للہ شیخ طریقت امیر اہلسنت نے نیکیاں کرنے اور گناہوں سے بچنے کے طریقوں پر مشتمل ”72 نیک اعمال“ سوال جواب کی صورت میں عطا فرمائے ہیں ان پر عمل کرکے ہم بآسانی خود کو نیک اعمال پر عامل بناسکتے ہیں انہیں ”72 نیک اعمال “ میں سے ایک نیک عمل نمبر 54 یہ ہے کہ کیا آج آپ نے (گھر میں اور باہر) مذاق مسخری، طنز، دل آزاری اور قہقہہ لگانے (یعنی کِھل کِھلا کر ہنسنے) سے بچنے کی کوشش کی؟

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب!                                                صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد


 

 



[1]...لطائف المعارف، صفحہ:405۔

[2]...لطائف المعارف، صفحہ:406۔