Book Name:Maut Ka Akhri Qasid

میں مُردَوں کے پڑوسی ہیں۔

صبح کو جب وہ نوجوان نیند سے بیدار ہوا تو اس کی آنکھوں سے غفلت کی پٹی کھل چکی تھی، اس نے عیش و عِشْرت کو چھوڑا اور عِبَادت میں مَصْرُوف ہو گیا۔ ([1])

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب!                                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

(2):بڑھاپا موت کا قاصِد ہے

پیارے اسلامی بھائیو! یہ گزرتے دِن، چلتی ہوئی سانسیں، جوانی کے بعد بڑھاپا، بالوں کی سیاہی کے بعد سفیدی، ان میں بھی سامانِ عِبْرت ہے،یہ بھی موت کے قاصِد  ہیں۔ پارہ:22، سورۂ فاطِر، آیت:37 میں اللہ پاک ارشاد فرماتا ہے:

اَوَ لَمْ نُعَمِّرْكُمْ مَّا یَتَذَكَّرُ فِیْهِ مَنْ تَذَكَّرَ وَ جَآءَكُمُ النَّذِیْرُؕ- (پارہ:22،سورۂ فاطر:37)      

ترجَمہ کنز الایمان:اور کیا ہم نے تمہیں وہ عمر نہ دی تھی جس میں سمجھ لیتا جسے سمجھنا ہوتا اور ڈر سنانے والا  تمہارے پاس تشریف لایا تھا۔

صحابئ رسول، سُلْطَانُ الْمُفَسِّرِیْن  حضرت عبد اللہ بن عبّاس رَضِیَ اللہُ عنہما  فرماتے ہیں: اس آیتِ کریمہ میں نَذِیْر (یعنی ڈر سنانے والے) سے مراد بڑھاپا ہے۔([2]) روایت ہے:جب ایک بال سفید ہوتا ہے تو دوسرے بالوں کو کہتا ہے: تیار ہو جاؤ! بےشک موت قریب ہے۔([3])

بڑھاپا موت کے گھاٹ اُتار دیتا ہے

حضورِ اکرم ،نورِ مُجَسَّم صَلَّی اللہُ عَلیہ وَآلہٖ و َسَلَّمنے فرمایا:ابنِ آدم کی مثال یہ ہے کہ اس کے


 

 



[1]... شعب الایمان،جلد:7 ،صفحہ:404 ،حدیث:10769۔

[2]... تفسیر درِ منثور،پارہ:22 ،سورۂ فاطر،زیرِ آیت :37 ،جلد:7 ،صفحہ:32۔

[3]... تفسیر خازن،پارہ:22،سورۂ فاطر،زیرِ آیت:37،جلد:3 ،صفحہ:458۔