Book Name:Khareed o Farokht Ki Chand Ahtiyatein

میں احتیاط برتنا، نہایت ایمانداری کے ساتھ خرید و فروخت کرنا کتنا ضروری ہے، اگر ہم نے چیزیں خریدنے یا بیچنے میں بےاحتیاطی کی اور خدانخواستہ دوسرے کی چیز ناحق ہمارے پاس آ گئی تو یہ ایک بظاہِر معمولی نَظَر آنے والی غلطی دِل کی دُنیا کو اُجاڑ کر رکھ دے گی۔ اس لئے خرید و فروخت میں احتیاط برتنا انتہائی ضروری ہے۔

زُہد کے موضوع پر انوکھی کتاب

امام اعظم، امام ابوحنیفہ رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کے نہایت ہونہار شاگرد امام محمد بن حَسَن شَیْبَانی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ سے ایک مرتبہ کسی نے عرض کیا:عالی جاہ!آپ زُہد(یعنی دُنیا سے بےرغبتی)کے موضوع پر ایک کتاب لکھ دیجئے! فرمایا:میں اس موضوع کی کتاب لکھ چکا ہوں۔پوچھا:وہ کونسی؟ فرمایا: کِتَابُ الْبِیُوْع یعنی میری وہ کتاب جس میں خرید و فروخت کے اَحْکام بیان کئے گئے ہیں۔([1])  

یعنی جو خرید و فروخت کے احکام نہیں جانتا، وہ حرام سے نہیں بچ سکتا اور جو حرام سے نہ بچ سکے، وہ زُاہِد کیسے بن جائے گا؟ معلوم ہوا اَصْل میں زاہِد، دُنیا سے بے رغبتی رکھنے والا،دُنیا کی محبّت سے بچنے والا،متقی پرہیز گار وہی ہے جو خرید و فروخت میں شرعِی احتیاط برتنے میں کامیاب ہو جاتا ہے۔ بازار اَصْل میں وہ جگہ ہے جہاں دُنیا اور مال و دولت کی محبّت اپنا رنگ دکھاتی ہے،پہاڑوں اور غاروں میں تنہا رہ کر عِبَادت کر لینا نسبتاً آسان ہے مگر بازار میں جب شیطان پُورے لشکر کے ساتھ حملے کر رہا ہو، نفسِ اَمَّارہ  ورغلا رہا ہو، مال و دولت کی محبّت زور پکڑ رہی ہو، اس وقت نفس و شیطان کے حملوں سے بچ کر پُوری ایمانداری اور شرعِی اَحْکام کی پاسداری کرنا بہت مشکل ہے، لہٰذا اَصْل زاہِد ، دُنیا سے بےرغبتی رکھنے والا


 

 



[1]... المبسوط للسرخسی ، کتاب البیوع ، جز:12،جلد:6، صفحہ:128 ۔