Book Name:Khareed o Farokht Ki Chand Ahtiyatein

بندہ دِین میں جاری کر دیتا ہے (ہو سکتا ہے کہ جسے اس نے نقلی نوٹ چلایا، وہ آگے کہیں چلائے، وہ اس سے آگے چلائے، یوں یہ معاملہ چلتا جائے گا اور یہ ایک گُنَاہ گُنَاہ جارِیہ بن جائے گا) ۔([1])

اے عاشقانِ رسول!اللہ پاک ہمیں گُنَاہوں کی آفت و نحوست سے محفوظ فرمائے۔ غور فرمائیے! کیسی بدبختی کی بات ہے۔  ذرا تصور تو باندھیئے! جس نے پہلی جگہ نقلی نوٹ دھوکے سے چلایا تھا، ایسا  بھی ہو سکتا ہے کہ وہ خُود تو  مَر جائے مگر اس کا چلایا ہوا نقلی نوٹ مارکیٹ میں گھومتا رہے، اگر ایسا ہوا تو اسے قبر میں بھی گُنَاہ پہنچتا رہے گا۔ آہ! کتنا بدبخت ہے وہ شخص کہ جو قبر میں لیٹا ہے مگر اس کے گُنَاہوں کا میٹر اب بھی جاری ہے۔

خیر خواہ بن جائیے!

اے عاشقانِ رسول!ایک بہت ہی خوبصُورت مدنی پھول ہے،اگر ہم سب اس مدنی پھول کو اپنی زِندگی میں عَمَلی طور پر نافِذ کر لیں تو خرید و فروخت کے گُنَاہوں کے ساتھ ساتھ اور بھی کئی گُنَاہوں سے بچ جائیں گے۔وہ مدنی پھول کیا ہے؟اللہ پاک کے پیارے اور آخری نبی، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہ علیہ وَآلہٖ و َسَلَّم نے فرمایا: لَا يُؤْمِنُ اَحَدُكُمْ، حَتَّى يُحِبَّ لِاَخِيْهِ مَا يُحِبُّ لِنَفْسِهِ یعنی تم میں سے کوئی اس وقت تک کامل  مؤمن نہیں ہوسکتا جب تک اپنے بھائی کے لئے وہی چيز پسند نہ کرے جو اپنے لئے پسند کرتاہے۔([2])

ہر وہ کام،ہر وہ بات، ہر وہ معاملہ جو ہم اپنے لئے پسند نہیں کرتے،وہ ہم دوسروں کے لئے بھی پسند نہ کریں اور ہر وہ کام، بات اور معاملہ جو ہمیں پسند ہے، وہی ہم دوسروں کے


 

 



[1]... احیاءالعلوم،کتاب:آداب الکسب ،باب الثالث : فی بیان العدل ،جلد:2،صفحہ:94۔

[2]... بخاری، کتاب: الایمان،باب: من الایمان ان یحب لاخیہ ،صفحہ:74،حدیث:13۔