Book Name:Khareed o Farokht Ki Chand Ahtiyatein

آپ نےکم از کم  ایک دینی درس (مسجد، دکان،بازار وغیرہ جہاں سہولت ہو)دیا یا سنا؟ پیارے اسلامی بھائیو! اس نیک عمل پر عمل کی نیت سے اپنی دُکان  یا بازار میں جہاں سہولت ہو کم از کم ایک درس  دینے یا سننے کی ترکیب بنالیں اس کی بہت برکتیں ملیں گی۔ ان شاء اللہ  

نیت کیجئے! ہم 72 نیک اَعْمال والے دینی کام کو اپنی زندگی میں نافِذ کریں گے۔اس کے لئے  72 نیک اَعْمَال کا رسالہ مکتبۃالمدینہ سے طَلَب کیجئے، اسے اپنے پاس رکھئے،  روزانہ وقت مقرر کر کے اس کے خانے پُرکر کے اپنے یہاں کے ذِمَّہ دار کو جمع کروائیے اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم!دین و دُنیا کی ڈھیروں برکتیں نصیب ہوں گی۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب!                                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

رزق حلال کمانے کے مدنی پھول:

پیارے اسلامی بھائیو!آئیے!رزق حلال کمانے کے بارے میں چند مدنی پھول سننے کی سعادت حاصل کرتے ہیں۔پہلے 2فرامین مصطفے صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ملاحظہ کیجئے: (1) پاک کمائی والے کے لئے جنت ہے۔(معجم کبیر، ۵/۷۲، حدیث:۴۶۱۶) (2) رزقِ حلال کی تلاش فرائض کی ادائیگی کے بعد ايک فرض ہے۔( معجم کبیر ، ۱۰/۷۴، حدیث: ۹۹۹۳)  * سیٹھ اور نوکر دونوں کے لئے حسب ضرورت اجارے کے شرعی احکام سیکھنا فرض ہے،نہیں سیکھیں گے تو گنہگار ہوں گے۔(حلال طریقے سے کمانے کے 50 مدنی پھول، ص۴)  *  نوکر  رکھتے وقت، ملازمت کی مدت،دیوٹی کے اوقات اور تنخواہ وغیرہ پہلے سے تَعَیُّن ہونا ضروری ہے۔ (ایضاً،ص۴)  * ملازم دفتر یا دکان پر آنے جانے کا وقت درست لکھے،اگر غلط بیانی سے کام لیا اور ڈیوٹی کم دینے کے با وجود پورے وقت کی تنخواہ لی تو گنہگارو عذابِ نار کا حقدار ہے۔ (ایضاً،