Book Name:Khareed o Farokht Ki Chand Ahtiyatein

دِین میں خرید و فروخت کی اہمیت

اے عاشقانِ رسول!دِین میں خرید و فروخت کی بہت اہمیت ہے،ظاہِر ہے خرید و فروخت میں بے احتیاطی برتنا دوسروں کا مال ناحق کھانے یعنی اپنا پیٹ حرام سے بھرنے کا سبب بن سکتا ہے، اس لئے محتاط رہ کر،نہایت ایمانداری کے ساتھ خرید و فروخت کرنا بہت ضروری ہے۔اس کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگائیے کہ ہمارے وُجُود میں سب سے اَہَم عُضْو ہمارا دِل ہے۔اللہ پاک کے آخری نبی، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہ عَلیہ وَآلہٖ و َسَلَّم نے فرمایا: اَلَا وَ اِنَّ فِی الْجَسَدِ مُضْغَۃً، اِذَا صَلَحَتْ صَلَحَ الْجَسَدُ کُلُّہٗ وَ اِذَا فَسَدَتْ فَسَدَ الْجَسَدُ کُلُّہٗ اَلَا وَہِیَ الْقَلْبُ سُن لو! بےشک جسم میں ایک خون کا  لوتھڑا ہے،جب وہ ٹھیک ہو جائے تو سارا جسم ٹھیک ہو جاتا ہے، جب وہ  خون کا  لوتھڑا  خراب ہو جائے تو سارا جسم خراب ہو جاتا ہے، سُنو...!! وہ خون کا لوتھڑا دِل ہے۔([1])

معلوم ہوا؛ ہمارا سب سے اَہَم عُضْو ہمارا دِل (Heart)ہے، یہ سدھر جائے تو پُورا انسان سُدھر جاتا ہے اور اگر دِل بگڑ جائے تو پُورے کا پُورا انسان بگڑ جاتا ہے اور دِل کے اس شیشے کو صاف شفّاف بنانے والی سب سے اَہَم چیز رِزْقِ حلال ہے۔  چنانچہ

دِل چمکانے والی بنیادی چیز

حضرت عُمر بن صالِح رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ فرماتے ہیں:ایک مرتبہ میں حضرت امام احمد بن حنبل رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کی خدمت میں حاضِر ہوا، میں نے پوچھا: اے امام! اللہ پاک آپ پر رحم فرمائے، دِل نرم کیسے ہوتے ہیں؟یہ سُوال سُن کر امام احمد بن حنبل رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ نے سَر مبارک جھکا لیا،


 

 



[1]... بخاری ،کتاب: الایمان،صفحہ:84 ، حديث:52  ۔