Book Name:Khareed o Farokht Ki Chand Ahtiyatein

مِل /فیکٹری مالکان(Factory Owners) کومدنی قافلوں میں سفرکا ذہن دینے کے ساتھ ساتھ ان کے تحت کام کرنے والے ملازمین کوبھی ہرماہ مدنی قافلے میں سفرکی ترغیب دِلائی جاتی ہے * فیکٹری/کارخانے میں مسجد/جائے نمازکااِہتمام کیا جاتاہے تاکہ یہ عاشقانِ رسول بھی نمازوں کی پابندی کرسکیں * فیکٹری /کارخانےکی مسجد/جائے نماز میں ماہِ رمضان میں نمازِ تراویح کابھی اِہتمام کیا جاتاہے * تاجران کوماہنامہ فیضانِ مدینہکامطالعہ کرنے کے ساتھ ساتھ اس کی سالانہ بکنگ کی ترغیب دِلائی جاتی ہے  * تاجران کو شرعی رہنمائی کے لئے دارُالافتاء اہلسنّت سے مربوط رہنے کا ذہن دیا جاتا ہے  * تاجران کو مارکیٹوں،شاپنگ مالزوغیرہ میں ہی جُزوقتی فیضانِ نماز کورس کرنے کی بھی ترغیب دِلائی جاتی ہے تاکہ اپنے کام کاج اوروقت کی سُہولت کے مطابق فیضانِ نمازکورس کرکے اپنی نمازدُرست کرنے کی سَعادت حاصل کریں۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب!                                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

نیک عمل نمبر 24 کی ترغیب

پیارے اسلامی بھائیو! تجارت کے ساتھ ساتھ دنیاوی ہر کام شریعت کے تقاضوں کے مطابق کرنے کے لئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہوجائیے۔ ذیلی حلقے کے 12 دینی کاموں میں حصہ لیجیے نیک اعمال پر عمل اور مدنی قافلوں میں سفر کیجئے۔قربان جائیے! شیخ طریقت امیرِ اہلسنت دَامَت بَرَکاتہمُ الْعَالِیَہکی حکمت، آپ کی اعلیٰ سوچ، عِلْم اور مہارت پر کہ آپ نے اس پُرفتن دَور میں نیک بننے اور گُنَاہوں سے بچنے کا بہترین نسخہ عطا فرمایا یعنی 72 نیک اَعْمَال،    کے عطا کردہ ”72 نیک اعمال“ میں سے ایک نیک عمل یہ ہے کہ کیا آج