Book Name:Khareed o Farokht Ki Chand Ahtiyatein

سوائے  اُن کے جن میں یہ 3 صفات ہوں،پرہیزگاری ،بھلائی، سچائی۔([1])

(3):خرید و فروخت میں نرمی کی فضیلت

حضرت جابِر رَضِیَ اللہ عَنْہ سے روایت ہے، اللہ پاک کے آخری نبی، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہ عَلیہ وَآلہٖ و َسَلَّم نے فرمایا:رَحِمَ اللَّهُ رَجُلًا سَمْحًا اِذَا بَاعَ، وَ اِذَا اشْتَرَى، وَ اِذَا اقْتَضَى۔ ا پاک اس شخص پر رحمتیں کرے جو نرم ہو جب بیچے اور خریدے اور جب تقاضا کرے ۔ ([2])

بیچنے میں نرمی یہ ہے کہ گاہک کو کم یا خراب چیز دینے کی کوشش نہ کرے اور خریدنے میں نرمی یہ ہے کہ قیمت کھری دے اور بخوبی ادا کرے،بیوپاری (مثلاً دُکاندار) کو پریشان نہ کرے،تقاضے میں نرمی یہ ہے کہ جب اس کا کسی پر قرض ہو تو نرمی سے مانگے اور مجبور مقروض کو مہلت دیدے، اس پر تنگی نہ کرےجس میں یہ 3 صفتیں جمع ہوں وہ ا کا مقبول بندہ ہے۔([3])

نفل عِبَادت سے اَفْضَل عمل

امام غزالی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ احیاء ُالعلوم میں فرماتے ہیں:تجارت میں راہِ حق پر چلنا مستقل مزاجی سے نفل عبادات کرنے سے زیادہ مشکل ہے، اسی لئے ایک بزرگ رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ فرماتے ہیں: اَلتَّاجِرُ الصَّدُوْقُ اَفْضَلُ عِنْدَ اللّٰہِ مِنَ الْمُتَعَبِّدِیعنی سچا تاجِر اللہ پاک کے نزدیک عبادت گزار سے افضل ہے۔([4])

اللہ پاک ہمیں خرید و فروخت کے معاملے میں احتیاط برتنے، ایمانداری اپنانے کی


 

 



[1]...  مرآۃ المناجیح ،جلد:4، صفحہ :245۔

[2]...  بخاری ،کتاب: البیوع ،باب: السہولۃ و السماحۃ،صفحہ :541،حدیث :2076 ۔

[3]...  مرآۃ المناجیح ،جلد:4،صفحہ :242۔

[4]... احیاءالعلوم،کتاب:آداب الکسب و المعاش،باب الثالث: فی بيان العدل ،جلد:2،صفحہ:95۔