Karamat e Auliya Ke Saboot

Book Name:Karamat e Auliya Ke Saboot

کا معجزہ ہوتی ہے (کیونکہ وَلِی سے کرامت ظاہِر ہونا نبی عَلَیْہِ السَّلَام کے سچّا ہونے کی دلیل ہے کہ جس نبی عَلَیْہِ السَّلَام کے پیروکار کی یہ شان ہے، خُود اس نبی کی شان و عظمت کا عالَم کیا ہو گا)۔ مزید لکھتے ہیں: جب بندہ اپنے نفس کو، اپنی نفسانی خواہشات کو مٹا کر ہر طرح سے اللہ پاک کی رِضَا میں راضِی ہو جاتا ہے، وہی کام کرتا ہے، جس میں اللہ پاک کی رِضَا ہو، جن کاموں سے اللہ پاک نے منع فرمایا ہے، ان سے مُنہ موڑ لیتا ہے، غرض کہ اپنے آپ کو اللہ پاک کی مرضِی میں فَنا کر دیتا ہے تو اللہ پاک بھی اپنی رحمت سے، اپنے فضل سے اُس بندے کی مرضِی کو پُورا فرماتا ہے۔([1])

 صحابئ رَسُول کی کرامت

حضرت سلمان فارسی رَضِیَ اللہ عنہ مشہور صحابئ رسول ہیں۔ ایک روز آپ مدائن شہر سے نکلے، آپ کا ایک مہمان(Guest) بھی آپ کے ساتھ تھا،(راستے میں ایک جگہ جنگل سے گزر ہوا)، ہرن جنگل میں چل رہے تھےاور پرندے ہوا میں اُڑ رہے تھے، حضرت سلمان فارسی رَضِیَ اللہ عنہ نے چاہا کہ مہمان کی مہمان نوازی (Hospitality) کی جائے۔ چنانچہ آپ نے ہرن اور پرندوں کو پُکار کر فرمایا: اے ہرنیو! اے پرندو! تم میں سے ایک پرندہ اور ایک ہرن میرے پاس آجائے، میں نے اپنے مہمان کی مہمان نوازی کرنی ہے۔

قربان جائیے! صحابئ رسول حضرت سلمان فارسی رَضِیَ اللہ عنہ کی آواز سُنی تو ایک ہرن اور ایک پرندہ گردن جھکائے ادب سے حاضِر خِدْمت ہو گئے۔ یہ منظر دیکھ کر وہ شخص بڑا حیران ہوا اَور تعجب کی وجہ سے اس کی زبان سے بےساختہ نکلا: سُبْحٰنَ اللہ! حضرت


 

 



[1]...جامع کرامات الاولیاء،المطلب الاول فی اثبات کرامات الاولیاء...الخ،جلد:1،صفحہ:13 ملتقطًا۔