Karamat e Auliya Ke Saboot

Book Name:Karamat e Auliya Ke Saboot

بھرے چینلز کی جگہ مدنی چینل چلنے لگ گیا۔

مَدنی اِنعامات کی ہو ریل پیل                نیک ہو امَّت اے نانائے حسین([1])

نوٹ: دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول میں مدنی انعامات کو اب نیک اَعْمَال کہا جاتا ہے۔

اسلامک اِی بُکْ ایپلی کیشن کا تعارف

 اے عاشقانِ رسول !دعوتِ اسلامی کے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے اسلامک ای بک ایپلی کیشن متعارف کروائی گئی ہے،اس ایپلی کیشن میں یہ بہترین آپشنز (Options) موجود ہیں: *دعوتِ اسلامی کے اشاعتی ادارے مکتبۃ المدینہ کی شائع کردہ تقریباً تمام ہی کتب و رسائل (تقریباً 38 زبانوں میں)اس ایپلی کیشن کا حصہ ہیں* ہفتہ وار اجتماع میں ہونے والے تحریری بیانات *مدنی ماہانہ مشوروں کے مدنی پھول اور مدنی مذاکرے کے سوال جواب(مختصراً)بھی اس ایپلی کیشن میں شامل کیے جاتے ہیں۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                                                   صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

پیارے اسلامی بھائیو! بیان کو اختتام کی طرف لاتے ہوئے سُنّت کی فضیلت اور چند آدابِ زندگی بیان کرنے کی سَعَادت حاصِل کرتا ہوں۔ تاجدارِ رسالت، شہنشاہِ نبوت صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نےفرمایا: مَنْ اَحَبَّ سُنَّتِی فَقَدْ اَحَبَّنِی وَمَنْ اَحَبَّنِی كَانَ مَعِیَ فِی الْجَنَّةِ جس نے میری سُنّت سے مَحَبَّت کی اس نے مجھ سے محبت کی اور جس نے مجھ سے مَحَبَّت کی وہ جنّت میں میرے ساتھ ہو گا۔([2])

سینہ تیری سُنّت کا مدینہ بنے آقا!           جنت میں پڑوسی مجھے تم اپنا بنانا


 

 



[1]...وسائِلِ بخشش، صفحہ:258۔

[2]...تاریخ دمشق، جلد:9، صفحہ:343۔