Book Name:Al Madad Ya Ghous e Pak
پاک فرماتا ہے:
وَ مَنْ یَّتَوَلَّ اللّٰهَ وَ رَسُوْلَهٗ وَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا فَاِنَّ حِزْبَ اللّٰهِ هُمُ الْغٰلِبُوْنَ۠(۵۶) (پارہ:6 ، المائدہ:56)
ترجمہ کنزُ العِرفان:اور جو اللہ اور اس کے رسول اور مسلمانوں کو اپنا دوست بنائے تو بیشک اللہ ہی کا گروہ غَالِب ہے ۔
یعنی جو اللہ پاک سے مَحبّت کرتا ہے ، رسولِ پاک صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم سے مَحبّت کرتا ہے ، نیک سیرت متقی مسلمانوں سے مَحبّت کرتا ہے ، اللہ پاک کو بھی اپنا مددگار مانتا ہے ، رسولِ ذیشان صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کو بھی اپنا مددگار مانتا ہے ، اللہ پاک کے محبوب بندوں کو بھی اپنا مددگار تسلیم کرتا ہے ، ایسے خوش نصیب (Lucky) اور خوش عقیدہ لوگ اللہ پاک کا گروہ ہیں اور اللہ پاک کا گروہ کبھی مَغْلُوب (Submissive) نہیں ہوتا ، ہمیشہ غالِب (Dominant) ہی رہتا ہے ۔
دشمن اگرچہ گھات میں ہے کوئی غم نہیں ان کی مدد رہے تو بگاڑ اپنا کیا سکے
عطّارؔ تیرے حامی و ناصِر ہیں مصطفےٰ کس کی مجال ہے کہ جو تجھ کو دبا سکے([1])
جوتی مُبارک نے ڈاکوؤں کا کام تمام کر دیا
شیخ ابو عَمْرو اور شیخ عَبْدُ الْحَق حَرِیمی رَحمۃُ اللہ علیہم ا فرماتے ہیں : 555 ہجری کی بات ہے ، 3صَفَرُ المُظَفَّر اتوار (Sunday) کو ہم حُضُورِ غوثِ اعظم شیخ عَبْدُالْقَادِر جِیلانی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کے مدرسے میں حاضِر تھے ، اس وقت حُضُورِ غوثِ اعظم رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ نے کھڑائیں ( یعنی لکڑی کے چپل) پہنے اور وُضُو فرمایا ، وُضُو فرمانے کے بعد آپ نے 2 رکعت نَفْل ادا کئے ، نَماز سے