Book Name:Al Madad Ya Ghous e Pak
مدد مانگا کرتے ہیں ۔
ولیوں کی مدد اللہ پاک ہی کی مدد ہے
پیارے اسلامی بھائیو! یہاں یہ بھی یاد رکھئے! ولیوں کی مدد اَصْل میں غیرُ اللہ کی مدد ہے ہی نہیں ، یہ اللہ پاک ہی کی مدد ہے جو ولیوں کے ذریعے سے ملتی ہے ۔ جیسے اللہ پاک رَزَّاق ہے ، وہی رِزْق دیتا ہے مگر ہر ایک تک رِزْق پہنچنے کے ذرائع (Sources) مختلف ہیں * کسی کو دُکان (Shop) کے ذریعے رِزْق ملتا ہے * کوئی نوکری (Job) کرکے رِزْق لیتا ہے * کوئی اپنا کاروبار (Business) کرتا ہے * کسی کو سیٹھ کے ہاتھوں مل رہا ہے * کسی کو گورنمنٹ دیتی ہے * کوئی گاہک (Customer) سے وُصُول کرتا ہے ، رَزَّاق تو اللہ پاک ہی ہے ، دیتا وہی ہے مگر ان ذرائع (Sources) سے عطا فرماتا ہے ، ایسے ہی مدد اللہ پاک ہی کی ہے ، وہ مدد فرماتا ہے مگر اس کی مدد ملنے کے ذرائع مختلف ہیں ، کسی کو داتا حُضُور کے ذریعے اللہ پاک کی مدد ملتی ہے ، کسی کو خواجہ اجمیر رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کے ذریعے ملتی ہے اور کسی کو المدد یا غوثِ پاک پُکارنے سے مل جاتی ہے ۔ دیکھئے! غزوۂ بدر کے موقع پر اللہ پاک نے فِرشتوں کو مدد کے لئے بھیجا ۔ اللہ پاک فرماتا ہے :
اِذْ یُوْحِیْ رَبُّكَ اِلَى الْمَلٰٓىٕكَةِ اَنِّیْ مَعَكُمْ فَثَبِّتُوا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْاؕ- (پارہ:9 ، الانفال:12)
ترجمہ کنزُ العِرفان: یاد کرو اے حبیب! جب تمہارا رب فرشتوں کو وحی بھیجتا تھا کہ میں تمہارے ساتھ ہوں تم مسلمانوں کو ثابت رکھو ۔
یہاں دیکھئے!فرشتے بھی غَیر اللہ ہیں ۔ اللہ پاک نے خُود فرشتوں کو فرمایا : اے فرشتو! ایمان والوں کو ثابِت قدم (Steadfast) رکھو! میں تمہارے ساتھ ہوں ۔