Book Name:Al Madad Ya Ghous e Pak
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط
اَلصَّلٰوۃُ وَ السَّلَامُ عَلَیْكَ یَا رَسُولَ اللہ وَعَلٰی اٰلِكَ وَ اَصْحٰبِكَ یَا حَبِیْبَ اللہ
اَلصَّلٰوۃُ وَ السَّلَامُ عَلَیْكَ یَا نَبِیَّ اللہ وَعَلٰی اٰلِكَ وَ اَصْحٰبِكَ یَا نُوْرَ اللہ
نَـوَیْتُ سُنَّتَ الاعْتِکَاف (ترجمہ: میں نے سُنَّت اعتکاف کی نِیَّت کی)
فرمانِ آخری نبی ، رسولِ ہاشمی صَلّی اللہ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم : مجھ پر دُرُوْد پڑھنے والے کا دُرُوْد مجھ تک پہنچتا ہے اور میں اس کے لئے دُعا کرتا ہوں ، اس کے عِلاوہ دُرُوْد پڑھنے والے کے لئے 10 نیکیاں بھی لکھی جاتی ہیں ۔ ([1])
ہے کرم ہی کرم کہ سنتے ہیں آپ خوش ہو کے بار بار دُرُوْد([2])
پیارے اسلامی بھائیو! دُرُوْد پاک پڑھنے کے بہت سارے فضائِل ہیں مگر اس فضیلت کی بات ہی نِرالی (Unique) ہے ، جو بندہ دُرُوْد شریف پڑھتا ہے ، رسولِ رحمت ، شفیعِ اُمَّت صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم اس کے لئے دُعا فرماتے ہیں ۔ واہ! سُبْحٰنَ اللہ! جانتے ہیں ، اس دُعا کی برکات کیا ہیں؟ * دُعائے مصطفےٰ کی بَرَکت سے نصیب چمک جاتے ہیں * آفتیں بلائیں (Calamities) ٹلتی ہیں * مشکلات (Hardships) حل ہوتی ہیں * بگڑی بنتی ہے * دُنیا و آخرت سنور جاتی ہیں * ہاں! ہاں! دُعائے مصطفےٰ ہی تو ہے ، جس کی برکت سے چاند (Moon) 2 ٹکڑے ہو جاتا ہے * ڈوبا سُورج (Sunset) پلٹ آتا ہے * اس دُعا کی برکت سے مُردَے زندہ ہو جاتے ہیں