Book Name:Al Madad Ya Ghous e Pak
* دِلوں کے اندھے ہدایت پا جاتے ہیں اور سُبْحٰنَ اللہ! دُعائے مصطفےٰ کی کیا شان ہے...!! ربِّ کریم فرماتا ہے:
وَصَلِّ عَلَیْهِمْؕ-اِنَّ صَلٰوتَكَ سَكَنٌ لَّهُمْؕ- (پارہ:11 ، التوبۃ:103)
ترجمہ کنزُ العِرفان: اور ان کے حق میں دُعائے خیر کرو بیشک تمہاری دُعا ان کے دِلوں کا چین ہے ۔
کس کس کودِل کا سکون (Peace of Heart) چاہئے؟ کون کون اپنی بگڑی بنانا چاہتا ہے؟کون کون دُنیا وآخرت کی بھلائیوں کا طلب گار ہے؟ یقیناًہم سب ہیں ۔ اس کے لئے کیا کرنا ہے؟ بہت آسان (Easy) کام...!! دُرُوْد پاک پڑھا کیجئے! ہم دُنیا کے کسی بھی کونے میں بیٹھ کر دُرُوْد پاک پڑھیں ، ہمارا دُرُوْد بارگاہِ رِسَالت میں پہنچتا ہے اور حُضُورِ اکرم صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا: وَ صَلَّیْتُ عَلَیْہِ جو مجھ پر دُرُوْد پڑھتا ہے ، میں اس کے لئے دُعا کرتا ہوں ۔
اس جوابِ سلام کے صدقے! تاقیامت ہوں بےشمار سلام
میری بگڑی بنانے والے پر بھیج اے کِردگار سلام
اس پناہِ گنہگاراں پر یہ سلام اور کرور بار سلام([1])
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
اِنَّمَا وَلِیُّكُمُ اللّٰهُ وَ رَسُوْلُهٗ وَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوا الَّذِیْنَ یُقِیْمُوْنَ الصَّلٰوةَ وَ یُؤْتُوْنَ الزَّكٰوةَ وَ هُمْ رٰكِعُوْنَ(۵۵) وَ مَنْ یَّتَوَلَّ اللّٰهَ وَ رَسُوْلَهٗ وَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا فَاِنَّ حِزْبَ اللّٰهِ هُمُ الْغٰلِبُوْنَ۠(۵۶)
صَدَقَ اللہ الْعَظِیْمُ وَ صَدَقَ رَسُوْلُہُ النَّبِیُّ الْکَرِیْم صلّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم
پیارے اسلامی بھائیو! ہم نے پارہ: 6 ، سورۂ مائدہ کی آیت: 55 اور 56 سننے کی سَعَادت