Book Name:Al Madad Ya Ghous e Pak
نصیب فرمائے ۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖنَ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
اے عاشقانِ رسول ! الحمد للہ ! دعوتِ اسلامی کے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ نے ایک موبائل ایپلی کیشن جاری کی ہے: Online rohani ilaj & istikhara (آن لائن روحانی علاج اینڈ استخارہ) اس ایپلی کیشن میں * آن لائن استخارہ * آن لائن روحانی علاج * آن لائن کاٹ اور مختلف وظائف یعنی * بیماری سے شفا * غُربت (Poverty) سے نجات * غم (Sadness) سے چھٹکارا * بلاؤں سے حفاظت * اور دُعا کی قبولیت وغیرہ کے وظائف شامل ہیں ۔ آپ بھی اپنے موبائل میں یہ ایپلی کیشن انسٹال کر لیجئے ، خود بھی فائدہ اُٹھائیے اور دوسروں کو بھی ترغیب (Motivation) دیجئے ۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
بیان کو اختتام کی طرف لاتے ہوئے ایک شرعِی مسئلہ عرض کرتا ہوں:
(درست شرعی مسئلہ اور عوام میں پائی جانے والی غلط فہمی کی نشاندہی)
مسئلہ: نماز میں سورۂ فاتحہ کے بعد آہستہ آواز میں آمین کہنا سنّت ہے ۔
وضاحت: دورانِ نماز جب امام صاحِب سورۂ فاتحہ کی تلاوت مکمل کرتے ہیں ، اس وقت آمین کہنے کے بہت فضائل ہیں ۔ بعض لوگ اس وقت آمین بہت اونچی آواز سے کہتے ہیں ۔ یہ درست نہیں ہے ۔ اعلیٰ حضرت رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ فرماتے ہیں: آمین با آوازِ بلند کہنا نماز