Book Name:Al Madad Ya Ghous e Pak
نے کہا:
ادا کرتے ہیں شَہ کی گیارہویں ہم ہمیں اس بات کا مُطلق نہیں غم
اسی بحرِ کرامت کے کرم سے ہو بیڑا پار اس بحرِ اَلَم سے
تعجب ہے ہمیں لکھتے ہیں یہ کیا مُزَکّٰی مال کیوں ہو غرق میرا
طفیلِ نُوح ، بہرِ عزّت و جاہ جہاز اپنے نہ ڈوبے ہوں گے واللہ([1])
خلاصہ یہ کہ اس نے ملازمین سے کہا: جو جہاز ڈوبے ہیں ، وہ میرے نہیں ہو سکتے ، تم جہازوں کی تلاش جاری رکھو! چنانچہ خط ملتے ہی ملازموں نے جہاز ڈھونڈنے شروع کر دئیے! آخر جب ساحِل (Seashore) پر پہنچے تو دیکھا تمام جہاز سامان سمیت صحیح سلامت موجود ہیں ۔
بڑی کی گیارہویں اس سال اس نے مساکینوں کو بخشا مال اس نے
بھرا کرتا تھا ہر دم شاہ کا دَم زباں پر تھا فقط اسمِ اعظم
پیارے اسلامی بھائیو! الحمد للہ ! گیارہویں شریف کی بڑی برکات ہیں ۔ لہٰذا ہر اسلامی مہینے کی گیارہویں شب کو پابندی کے ساتھ گیارہویں شریف کا اہتمام کیا کیجئے! زیادہ مشکل کام نہیں ہے ، حسبِ طاقت جتنا ہو سکے ، جو ہو سکے کھانا وغیرہ پکا لیجئے! اس پر ختمِ پاک پڑھ کر حُضُور غوثِ پاک رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کو ایصالِ ثواب کر دیجئے! ممکن ہو تو یہ کھانا غریبوں میں تقسیم کر دیجئے! خود بھی کھا سکتے ہیں ، اَہْلِ خانہ کو بھی کھلا سکتے ہیں ۔ یہ اچھا کام کریں تو اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! اس کی بہت برکتیں نصیب ہوں گی ۔ اللہ پاک ہم سب کو عمل کی توفیق