Al Madad Ya Ghous e Pak

Book Name:Al Madad Ya Ghous e Pak

میں اپنی حاجَت پیش کرے ، وہ حاجَت پُوری ہو گی ، جو شخص 2 رکعت نفل پڑھے اور ہر رکعت میں الحمد شریف ( یعنی سُورۂ فاتحہ ) کے بعد قُلْ ہُوَ اللہ شریف ( یعنی سورۂ اِخْلاص مکمل ) 11 ،  11 مرتبہ پڑے ،  سلام پھیرنے کے بعد سرکارِ عالی وقار ، مکی مدنی تاجدار  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم  پر  دُرُوْد  شریف پڑھے ،  پھر بغداد شریف کی طرف 11 قدم چل کر میرا نام پُکارے اور اپنی حاجَت بیان کرے ، اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! اس کی حاجَت (Need) پُوری ہو گی ۔ ([1])

آپ جیسا پیر ہوتے کیا غَرَض دَر دَر پھروں

آپ  سے  سب  کچھ  ملا  یاغوثِ  اعظم  دَسْت  گِیر([2])

پیارے اسلامی بھائیو! یہ نَمازِ حاجَت جو حُضُورِ غوثِ پاک  رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ  نے بتائی ،  اسے نمازِ غوثیہ کہتے ہیں ۔  بہت مُجَرَّب (Proven) ہے ( یعنی اِس طرح نماز پڑھنے کاکئی ایک کوتجربہ (Experience) ہواہے اور اس کا فیضان ملا ہے ) ،  جب بھی کوئی حاجَت ہو ،  کوئی مشکل آ جائے ،  پریشانی ہو ،  بیماری ،  قرض داری ہو ،  یہ نَماز پڑھیئے!بہتر ہے کہ مغرب کی نماز کے بعد پڑھیئے!حُضُور غوثِ پاک  رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ  کے وسیلے سے دُعا کیجئے!اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! مُراد پُوری ہو گی ۔ یہ بھی سمجھ لیجئےکہ پاک و ہند سے بغداد شریف کی سَمت مغرِب وشمال یعنی West and North کے تقریباً درمیان میں ہے ۔

حُسْنِ نِیَّت ہو خطا پھر کبھی کرتا ہی نہیں                           آزمایا ہے ،  یگانہ ہے دوگانہ تیرا([3])

وضاحت: یہ بات تجربہ شُدہ ہے کہ اِخْلاص کے ساتھ نمازِ غوثیہ پڑھی جائے تو ناکامی


 

 



[1]... بَہْجَۃ ُالْاَسْرَار ، ذکر فضل اصحابہ وبشراہم ،  صفحہ:197 ۔

[2]...وسائل بخشش ،  صفحہ:548 ۔

[3]...حدائقِ بخشش ،  صفحہ:20 ۔