Book Name:Al Madad Ya Ghous e Pak
میں مکروہ اور خلافِ سنّت ہے ۔ ([1]) احادیثِ کریمہ سے بھی یہی ثابت ہے کہ اس موقع پر آمین صِرْف اتنی ہی آواز میں کہی جائے کہ اپنے کان سُن لیں ۔ صحابئ رسول حضرت علقمہ بن وائل رَضِیَ اللہ عنہ سے روایت ہےکہ پیارے آقا ، مدینے والے مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے غَیْرِ الْمَغْضُوْبِ عَلَیْهِمْ وَ لَا الضَّآلِّیْن پڑھا اور آہستہ آمین کہی ۔ ([2])اللہ پاک ہمیں دُرست اسلامی اَحْکام سیکھنے اور ان پر عمل کرنے کی توفیق نصیب فرمائے ۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
اَسْمَاءُ الحسنیٰ کی برکات (وظیفہ)
یَاکَرِ یْمُ
بستر پر لیٹ کر اللہ پاک کا نام یَاکَرِ یْمُ پڑھتے پڑھتے سو جائیے! اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! فرشتے آپ کے لئے دُعا کریں گے ۔ ([3])
اللہ پاک ہمیں عمل کی توفیق عطا فرمائے ۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ۔