Al Madad Ya Ghous e Pak

Book Name:Al Madad Ya Ghous e Pak

(Failure) نہیں ہوتی بلکہ جس مقصد کے لئے پڑھی جائے ،  وہ مقصد پُورا ہوتا ہے ۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب!                                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

گیارہویں شریف کی برکات

پیارے اسلامی بھائیو! حُضُور غوثِ پاک  رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ  کی مدد اور نگاہِ کرم حاصِل کرنے کا ایک طریقہ گیارہویں شریف بھی ہے ۔   الحمد للہ ! یہ بڑی گیارہویں شریف کا مہینا ہے ،  اس ماہ بھی گیارہویں شریف کا اہتمام کیجئے! اور آئندہ ہر ماہ کے لئے اس کی عادَت (Habit) بنا لیجئے! اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! اس کی بہت برکتیں نصیب ہوں گی ۔  عُلَمائے کرام فرماتے ہیں: ہم نے جس کو بھی گیارہویں شریف کا پابند پایا ہے ،  تجربہ ہے کہ ایسا خوش نصیب معاشی (Financially) اور روحانی لحاظ سے (Spiritually) بھی بہت ترقی (Promotion) پاتا ہے ۔ ([1])

ڈوبے جہاز واپس مل گئے

ایک تاجِر (Businessman) تھا ،  جو بحری جہازوں (Ships) کے ذریعے تجارت (Trading) کیا کرتا تھا ،  ایک مرتبہ اس نے سامانِ تجارت سے لدے ہوئے کئی بحری جہاز تجارت کے لئے بھجوائے مگر خُدا کی کرنی ایسی ہوئی کہ وہ سب کے سب جہاز سمندر (Sea) میں ڈُوب گئے ۔  اس کے ملازمین (Employees) نے اسے خط لکھ کر سب صُورتِ حال (Situation) بتائی تو اس نے بڑے اطمینان اور یقین کے ساتھ جوابی خط لکھا ،  اس خط کا مضمون کیا تھا ،  کسی عاشِق نے اسے شعروں کی صُورت میں بیان کیا ہے ،  اس


 

 



[1]...برکات گیارہویں ،  صفحہ:20 خلاصۃً ۔