Quran be Misl Kitab Hai

Book Name:Quran be Misl Kitab Hai

واضِح دلیل ہے کہ ہمارے محبوب ، مُحَمَّدِ مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم سچّے ہیں۔  ( [1] )

الحمد للہ ! ہم عاشقانِ رسول کا یہ ماننا ہے کہ پُورے کا پُورا قرآن نعتِ مصطفےٰ ہے۔ اس پر اور بہت سارے دلائل کے ساتھ ایک دلیل یہ بھی ہے کہ قرآنِ کریم کی ہر ہر آیت ، ہر ہر سُورت ، اس کا معنیٰ چاہے کچھ بھی ہو ، اس کا مفہوم چاہے کچھ بھی ہو ، جب کہ وہ قرآن کی سُورت ہے تو صَدَاقتِ مصطفےٰ کو بھی بیان کر رہی ہے۔

قرآن جیسی کوئی کتاب نہیں

خلیفہ مامُون الرشید کے دورکی بات ہے ، ایک مرتبہ خلیفہ کے دربار میں ایک یہودی آیا ، اس نے بہت اچھی باتیں کیں ، مامُون الرشید نے اسے اسلام قبول کرنے کی دعوت دی مگر اس نے اِنکار کر دیا۔ ایک سال کے بعد وہ دوبارہ آیا ، اس وقت وہ کلمہ پڑھ کر مسلمان ہو چکا تھا ، اس نے کافِی سارا عِلْمِ دِین بھی سیکھ لیا تھا۔ اس سے جب پوچھا گیا کہ تمہارے اسلام قبول کرنے کا سبب کیا ہوا تو وہ بولا : پچھلے سال جب میں آپ کی مجلس سے اُٹھ کر گیا تو میں مختلف مذاہب کا امتحان لینے کا ارادہ کیا۔ چنانچہ میں نے تورات ، انجیل اور قرآنِ کریم کے 3 ، 3 نسخے لکھے ، جن میں اپنی طرف سے کمی بیشی کر دی۔ یہ نسخے لے کر میں یہودیوں  اور عیسائیوں کے پاس گیا ، انہوں نے مجھ سے وہ نسخے خرید لئے لیکن جب میں قرآنِ کریم کے بدلے ہوئے نسخے لے کر اسلامی کُتُب خانے میں گیا تو انہوں نے ان کو بغور پڑھا ، جب انہوں نے دیکھا کہ اس میں کمی بیشی کر دی گئی ہے تو انہوں نے وہ نسخے خریدنے سے انکار کر دیا۔ اس سے مجھ پر اسلام کی سچّائی واضِح ہو گئی اور میں کلمہ پڑھ کر


 

 



[1]...تفسیرِ نعیمی ، پارہ : 1 ، البقرہ ، زیرِ آیت : 23 ، جلد : 1 ، صفحہ : 219- 220 ماخوذًا۔