Quran be Misl Kitab Hai

Book Name:Quran be Misl Kitab Hai

دانی کے ایسے ایسے واقعات ہیں کہ عقل حیران رہ جاتی ہے۔ ایک مرتبہ ایک عربی سَفَر میں تھا ، اس کے 2 دوست بھی ساتھ تھے ، اس کے پاس کافِی قیمتی سامان تھا ، راستے میں دونوں دوستوں کی نِیت میں فتور آیا اور انہوں نے اسے قتل کر کے اس کے قیمتی سامان پرقبضہ کر لیا۔ جب وہ شخص مرنے لگا تو اس نے ایک مصرعہ بولا اور کہا؛ یہ میرے گھر والوں کو سُنا دینا۔ اب وہ دونوں دوست گھرپہنچے ، اس مرنے والے کے گھر والوں کو بتایا کہ تمہارا شخص راستے میں مر گیا تھا ، اس کا یہ کچھ سامان ہے یہ رکھ لو ، ساتھ ہی وہ مِصرعہ بھی سُنایا ، بس یہ مصرعہ سُننے کی دَیر تھی ، اس شخص کی بیٹی نے فوراً کہا : یہ دونوں شخص میرے والِد کے قاتِل ہیں ، انہیں فوراً پکڑ لیا جائے۔ چنانچہ بعد میں جب تحقیق کی گئی تو سارے ثبوت مل گئے اور ان کا قاتِل ہونا ثابِت ہو گیا۔ ( [1] )   

اب دیکھئے ! وہ شخص کلام کرنے میں کتنا ماہِر تھا اور اس کی بیٹی کلام کو سمجھنے میں کتنی ماہِر تھی ، اس نے کس طرح خفیہ انداز میں اپنے قتل کی ساری داستان ایک مصرعے میں بتا دی اور لڑکی نے اس کو سمجھ بھی لیا۔ ایسے ماہِر زبان دانوں کو چیلنج کیا گیا :

فَاْتُوْا بِسُوْرَةٍ مِّنْ مِّثْلِهٖ۪

تَرجَمہ کَنْزُ الْعِرْفان : تو تم اس جیسی ایک سورت بنا لاؤ

مگرقربان جائیے ! یہ کلام کلامِ اِلٰہی ہے ، یہ کتابِ کریم بےمثل کتاب ہے۔ اَہْلِ عرب 23 سال تک اسلام کامقابلہ کرتے رہے ، دِین اسلام کو دُنیا سے مٹانے کی خاطِرانہوں نے تن ، من ، دھن کی بازیاں لگائیں ، جنگیں کیں ، قتل ہوئے ، غُلام بنائے گئے ، انہوں نے بڑا کچھ کیا لیکن قرآن کا مقابلہ نہ کر سکے۔ یہ سب مِل کر قرآنِ کریم کی


 

 



[1]...طبقات الشافعیۃ الکبریٰ ، مقدمۃ ، جلد : 1 ، صفحہ : 279خلاصۃً۔