Quran be Misl Kitab Hai

Book Name:Quran be Misl Kitab Hai

بیان کو اختتام کی طرف لاتے ہوئے ایک شرعِی مسئلہ عرض کرتا ہوں :

درست کیا ہے ؟

 ( درست شرعی مسئلہ اور عوام میں پائی جانے والی غلط فہمی کی نشاندہی )

مسئلہ : بِلّی کا رونا منحوس نہیں ہوتا ، نہ اس کے سبب کوئی مصیبت آتی ہے۔

وضاحت : عوام میں مشہور ہے کہ بلی کا  رونا منحوس ہے اور کہتے ہیں جس محلے یا گھر میں رات کے وقت بلی روئے وہاں ضرور کوئی مصیبت آتی ہے یا کسی کا انتقال ہوتا ہے۔ ایسا بالکل نہیں ہے ، نہ اس بات کا کوئی ٹھوس ثبوت ہے۔ بِلّی کے رونے کو منحوس سمجھنا یا اسے مصیبت کا سبب جاننا یا اس طرح کی باتوں پر یقین رکھنا بدشگونی ہے اور بد شگونی لینا ،  ناجائز و گناہ ہے ۔  ( [1] )

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ !                                                صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد

اَسْمَاءُ الحسنیٰ کی برکات  ( وظیفہ )

یَاعَظِیْمُ

جو کوئی 7 دفعہ یَاعَظِیْمُ پانی پر پڑھ کر دم کرکے پانی پی لے اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم ! اس کے پیٹ میں درد نہ ہو  ( [2] )  

اللہ پاک ہمیں عمل کی توفیق عطا فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ  خَاتَمِ النَّبِیّٖن  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ۔



[1]...فتاوی اہلسنت غیر مطبوعہ ، ماہنامہ فیضان مدینہ اکتوبر 2022۔

[2]...مدنی پنج سورہ ، صفحہ : 251۔